فونٹ (خط ) بنانے میں مدد درکار ہے ؟

اشتیاق علی

لائبریرین
اردو محفل کے تمام اراکین کو اسلام و علیکم !
میں ایک اردو فونٹ(خط) بنانا چاہتا ہوں مگر جن پروگراموں کے بارے میں اردو محفل میں بتایا گیا ہے میں انہیں استعمال کرنے سے قاصر ہوں ۔ برائے مہربانی کوئی مجھے فونٹ(خط) بنا کر دے ۔ خطاطی میں مہیا کر دوں گا ۔ میں پہلے شاکر القادری صاحب کو پیغام بھیج چکا ہوں مگر میرے خیال سے وہ اردو محفل پر نہیں آ رہے ۔

ٔ
 
مغزل

محفلین
اشتیاق صاحب محفل میں خوش آمدید ۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور مجھے بھی سیکھنے کو ملے گا۔
 
arifkarim

معطل
بھائی کیا آپ نسخ فانٹ بنانا چاہتے ہیں؟ اگر آپ اسکی خطاطی کر چکے ہیں تو کرلپ کے نسخ فانٹس پر تجربہ کر سکتے ہیں۔
نیز میں آپکو اپنا یاہو آئیڈی بھیج چکا ہوں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
جناب عارف صاحب میں صرف خطاطی جانتا ہوں اردو ان پیج اور ورڈ میں کام کر لیتا ہوں ۔ فونٹ بنانے کے بار ے میں مجھے کچھ علم نہیں ہے ۔ میں صرف خطاطی مہیا کر سکتاہوں ۔ مجھے لکھے ہوئے وہ الفاظ چاہئیں جو فونٹ میں استعمال ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی مہیا کرتا ہے تو میں اپنے سٹائل کی خطاطی کر کے اسے مہیا کر دوں گا ۔
شکریہ
 
درست ، اس سلسلے میں آپسے تفصیلی گفتگو کی ضرورت ہے۔ اگر اس ٹائم یاہو میسنجر پر آسکتے ہیں تو اچھا ہے۔
 
Top