فونٹ میں سمت کی تبدیلی

طمیم

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اُمید ھے کہ آپ اللہ تعالی کے فضل سے بخیریت ھوں گے۔
آپ کی ویب سائٹ بہت اچھی ہے ۔
مجھے اپنے کام میں ایک مشکل آگئی ہے جس کے حل کے لئے میں‌آپ سے درخواست کرررہا ھوں ۔
میرے پاس انپیج والوں کا ایک ٹروٹائپ فونٹ ہے جس کے کریکٹرز یعنی ligature کو میں م س ورڈ میں insert کرنا چاھتا ھوں۔ چند الفاظ insert کرنے کے بعد جب فقرہ کی لمبائی لائن سے لمبی ھوجاتی ہے تو بجائےاس کے کہ لائن سے زائد الفاظ اگلی لائن میں‌جائیں‌شروع کےالفاظ اگلی لائن میں‌چلے جاتے ھیں۔ کیا میں ان کریکٹرز کی سمت دائیں سے بائیں‌کرسکتا ھوں ۔ یعنی اردو سٹائل میں ۔ میرے پاس “فونٹ لیب سٹوڈیو“ سافٹ ویئر موجود ھے کیا میں اس سے کوئی مدد لے سکتا ھوں۔
والسلام
طارق
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے تو یہ بتائیں کہ ان پیج کے فانٹ کے لیگیچر کو آپ م س ورڈ پر کیسے لے گئے؟
 
الف عین

لائبریرین
Insert Symbol کے ذریعے کسی بھی فانٹ کے کسی بھی کیریکٹر کو م س ورڈ میں لے جایا جا سکتا ہے۔ پہلے باکس میں Normal Text منتخب کریں اور لیٹن فانٹ نوری نستعلیق ا ب ج منتخب کریں‌جس میں مطلوبہ لگیچر ہو۔ یہ مشکل نہیں ہے۔
لیکن اس سے زیادہ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ آخر اس کی ضرورت کیا پڑی؟
ویسے م س ورڈ اگر 2000 ایکس پی یا 2003 وغیرہ ہے تو اس میں سمت کا ایک بٹن ہی ہوتا ہے، اس میں دائیں سے بائیں سلیکٹ کرنا کافی ہے۔
ہاں یاد آیا۔ بائے ڈیفالٹ ورڈ میں یہ سب نہیں ہوگا جب تک کہ آپ مائکرو سافٹ آفس ٹولس میں جا کر مختلف کامپلیکس زبانوں کا اضافہ نہ کریں۔ جب کامپلیکس سکرپٹ کا اضافہ ہوتا ہے تب ہی یہ بٹن بھی نظر آتا ہے، پیرا گراف میں رائٹ ٹو لیفٹ کا آُشن بڑھ جاتا ہے اور فانٹس کے انتخاب میں بھی دو باکس آ جاتے ہیں، ایک لیٹن یا ویسٹرن سکرپٹ کا، اور ایک کا مپلیکس سکرپٹ فانٹ کا۔
 
حنا فیصل

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

یہ زبانوں کے اندراج کا طریقہ بتا دیتے تو مزا آ جاتا
اس قدر معلومات کا حصول ممکن بنانے پر
گرمیوں کا تحفہ یعنی آموں کا ایک ٹوکرا دیتے ہوئے شکریہ
کہوں گی قبول فرمائیں
 
الف عین

لائبریرین
آم تو کھٹے نکلے حنا۔ کہ پہنچے ہی نہیں!!
ذپ میں بھی اندراج کا طریقہ بھیج چکا ہوں۔ لکھنے پڑھنے میں مدد نام کی ذیلی فورم میں تم کو بہت سے موضوعات ملیں گے۔
 
طمیم

محفلین
آپ سب دوستوں کا اس سلسلے میں مدد کرنے لئے بہت بہت شکریہ۔
میرا مسئلہ اس طرح ہے کہ مختلف لیگیچر Insert کرنے کے بعد فقرہ مکمل ہوجاتا ھے ۔ الفاظ یعنی پیراگراف کی سیٹنگ کو تو میں رائٹ سے لیفٹ تبدیل کردیتا ھوں لیکن مشکل یہ ہے کہ لائن مکمل ھونے کے بعد بجائے اس کہ کہ فقرہ کا آخری حصہ اگلی لائن میں جائے فقرہ کا شروع کا حصہ اگلی لائن میں چلے جاتا ہے۔
‌ والسلام
طارق
 
Top