نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے پائتھون میں ایک پروگرام لکھا ہے جس کے ذریعے کسی اوپن ٹائپ یا ٹرو ٹائپ فونٹ کے ترسیمہ جات کے نام یونیکوڈ اردو میں ایک فائل میں لکھ دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی ترسیمہ کا پوسٹ سکرپٹ نام slmy ہے تو فائل میں اس کا اردو متبادل سلمے لکھا جائے گا۔ اس پروگرام میں پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو رن کرنے کے لیے آپ کے سسٹم پر پائتھون انسٹال ہونی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو رن کرنے کے لیے پائتھون کی ٹی ٹی ایکس لائبریری بھی درکار ہے جو کہ یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پروگرام کو کمانڈ لائن سے رن کرنے کے لیے ذیل کی کمانڈ استعمال کریں:
رن ہونے پر یہ پروگرام متعلقہ فونٹ کے ترسیمہ جات کے اردو نام ایک فائل fontname_psnames.txt میں محفوظ کر دے گا۔
میں نے اس پروگرام کو executable میں کنورٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مجھے اس میں ناکامی ہوئی تھی۔ اس پروگرام کے استعمال کو آسان بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے فونٹ لیب کا ایک میکرو بنا دیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی اس پر بھی کام کروں۔
والسلام
اپڈیٹ
نیا ورژن اپلوڈ کر دیا گیا ہے جس میں دو پائتھون کے پروگرام شامل ہیں۔ elistpsnames.py کے ذریعے صرف فونٹ کی گلفس کے پوسٹ سکرپٹ نام فائل میں لکھے جاتے ہیں جبکہ listpsnames.py کے ذریعے گلفس کے اردو نام سورٹنگ کے بعد فائل میں لکھے جاتے ہیں۔

کوڈ:
python listpsnames.py fontname.ttf