فوٹوگرافی، ہائکنگ اور بیگ

زیک

مسافر
جب پہلے پہل کیمرہ لیا تو شولڈر بیگ میں رکھتا تھا کہ کسی اور کیمرہ بیگ کا تجربہ نہ تھا۔ کچھ عرصہ تو یہ چلا مگر ڈیجیٹل کیمروں کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر اور ہر وقت ساتھ رکھنے میں یہ comfortable نہ تھا۔ پھر چلتے پھرتے کیمرہ نکالنا تصویر لینا اور پھر واپس رکھنا بھی مشکل تھا۔

کچھ تلاش کے بعد لوپرو سلنگ شاٹ خریدا۔
Lowepro-Slingshot-100-AW.jpg

اس کا فائدہ یہ تھا کہ بیک پیک کی طرح کمر پر موزوں رہتا ہے اور ایک سٹریپ ہونے کی وجہ سے آپ اسے آسانی سے گھما کر اپنے سامنے لے آتے ہیں اور کیمرہ نکل کر تصویر کھینچی اور فوری واپس رکھ دیا۔ یہ بیگ کئی سال استعمال کیا اور تصاویر کھینچنے میں کافی سہولت رہی۔

وقت کے ساتھ اس بیگ کا ایک مسئلہ سامنے آیا۔ جب کسی سیرئس ہائکنگ پر ہوتا تو پانی کی بڑی بوتل بھی بیگ کے سائڈ میں پاکٹ میں رکھتا۔ اس سے بیگ کچھ unstable ہو جاتا اور پورے دن اٹھائے رکھنے میں comfortable بھی نہ رہتا۔

2013 میں جنوب مغربی ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سیر کے بعد سوچا کہ کوئی ایسا بیگ ڈھونڈا جائے تو فوٹوگرافر ہائکر کے لئے خاص طور پر بنا ہو۔ کچھ تلاش کے بعد کلک ایلیٹ پرو باڈی سپورٹ بیگ لیا۔
Clik_Elite_CE708GR_ProBody_Sport_Backpack_Gray_1305054245000_767484.jpg

اس میں نیچے کے خانے میں کیمرہ اور لینز اور اوپر دوسرا سامان۔ اس کے علاوہ اس میں تین لیٹر کا واٹر بلیڈر بھی فٹ آ جاتا تھا اور اس طرح دن بھر کے لئے پانی بھی آپ کے پاس موجود ہوتا تھا۔
1111_camelbak_blue_l.jpg

اس کی ویسٹ بیلٹ اور بیک ہائکنگ کے لئے اچھی تھی اور یہ بیگ کافی ہائکس پر میرے کام آیا۔

مگر کہتے ہیں کہ خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رہتی ہے۔ جون میں انکا ٹریل ہائک کرتے ہوئے بارش اور سرد موسم کے کپڑے بھی اسی بیگ میں رکھے۔ سنیکس اور فرسٹ ایڈ کٹ وغیرہ کے ساتھ فلیس جیکٹ، رین جیکٹ، کیمرہ، دو لینز، تین لیٹر پانی، ٹریکنگ پولز سب ملا کر بیگ نہ صرف بھاری ہو گیا بلکہ اس سب کو بیگ میں ٹھونسنا بھی کچھ مشکل تھا۔ کیمرہ کمپارٹمنٹ تو صحیح تھا مگر دوسرا مین کمپارٹمنٹ بالکل بھر ہوا اور چیزیں نکالنی اور ڈالنی محنت مانگتی تھیں۔

اور یوں ایک ایسے کیمرہ بیک پیک کی تلاش شروع کی جو ہائکنگ کے لئے نہ صرف موزوں ہو بلکہ ہائکنگ کے سامان کی مناسب جگہ بھی ہو۔ اگر آپ بیک پیکنگ نہیں کر رہے تو سلیپنگ بیگ اور ٹینٹ ساتھ نہیں ہو گا (یا انکا ٹریل کی طرح پورٹر کے پاس ہو گا)۔ اس صورت میں آپ کو 20، 25 لیٹر اپنے سامان (فوٹوگرافی کے علاوہ) کے لئے ضرورت ہے۔ ایک اور اہم ضرورت یہ ہے کہ بیگ پورا اتارے بغیر آسانی سے کیمرہ نکال کر استعمال کیا جا سکے۔ اور اب مائنڈشفٹ روٹیشن 180 ہورائزن بیک پیک لیا ہے۔
MINDSHIFT_HORIZON_HERO_3QUARTER_TAHOE_BLUE_DSC_TRANS_2223_5fea7895-c0b6-4c32-8d80-15b4222ff114_grande.png
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی
ساتھ ان کی قیمت اور ان کی دستیابی سے متعلق بھی لکھ دیں کہ آیا یہ یورپی یا ایشین مارکیٹ کے لیے دستیاب ہیں؟
 
زیک

مسافر
معلوماتی
ساتھ ان کی قیمت اور ان کی دستیابی سے متعلق بھی لکھ دیں کہ آیا یہ یورپی یا ایشین مارکیٹ کے لیے دستیاب ہیں؟
قیمت مختلف مارکیٹس میں کافی فرق ہوتی ہے۔ بہرحال امریکہ میں قیمت آپ دیئے گئے روابط سے دیکھ سکتے ہیں۔

لوپرو کے بیگ دنیا بھر میں ملتے ہیں۔ کلک ایلیٹ اور مائنڈشفٹ یورپ میں مل جائیں گے مگر ایشیا کا علم نہیں۔
 
ربیع م

محفلین
ہم تو کیمرہ بیگ گلے میں تعویذ کی طرح پہن کر ہی ہائکنگ کرتے رہے اور آرام دہ بھی محسوس کیا:)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیمت مختلف مارکیٹس میں کافی فرق ہوتی ہے۔ بہرحال امریکہ میں قیمت آپ دیئے گئے روابط سے دیکھ سکتے ہیں۔

لوپرو کے بیگ دنیا بھر میں ملتے ہیں۔ کلک ایلیٹ اور مائنڈشفٹ یورپ میں مل جائیں گے مگر ایشیا کا علم نہیں۔
شکریہ
 
یاز

محفلین
اچھا معلوماتی موضوع ہے زیک بھائی۔
کیمرہ بیگز میں بے تحاشا ورائٹی دستیاب ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً ایک ہزار روپے سے لیکر درجنوں ہزار روپے تک قیمت کے ہیں۔
مجھے ذاتی طور پہ کیمرہ کے لئے چھوٹے سائز کے بیگ پسند ہیں۔ اتنے چھوٹے کہ اس میں کیمرہ تقریباً فٹ ہی آ جائے۔ فی الوقت میرے پاس جو بیگ ہے، اس کی چوڑائی بمشکل نو دس انچ ہو گی۔ اس میں کیمرہ بمعہ کٹ لینز رکھا جا سکتا ہے اور ایک چھوٹا 50 ایم ایم لینز بھی اندر سمایا ہوا ہے۔
زیرِ نظر تصویر والا بیگ ہوبہو میرے والا تو نہیں ہے، تاہم تقریباً ایسا ہی ہے۔
Waterproof-Rain-Cover-Shoulder-Camera-Bag-for-Nikon-DSLR-D90-D3300-D3200-D3100-D3000-D5300-D5200.jpg

Nikon%20DSLR%20bag-4.jpg

375x375_DCM-SHLDR-BAG-NK-BY-1.jpg
 
آخری تدوین:

میرے پاس شروع شروع میں اسی سے ملتا جلتا بیگ تھا۔
 
زیک

مسافر
میری موجودہ کٹ کا وزن:

بیک پیک: 1.8 کلوگرام
کیمرہ: 668 گرام
18-135 لینز: 385 گرام
55-300‌لینز: 530 گرام
50 ملی‌میٹر لینز: 280 گرام
فلیش: 300 گرام
مختلف بیٹریاں: 500 گرام
پانی: 3 گلوگرام
لنچ اور سنیک: 500‌گرام
بارش اور سردی کے لئے کپڑے: 1600 گرام
ٹریکنک پولز: 280 گرام

کل وزن 10 کلوگرام بنا۔
 
Top