حجاب
محفلین
اجزاء ۔
فِش ۔ آدھا کلو ۔ ٹیونا یا کوئی بھی جس میں کانٹے نہ ہوں ۔
پیاز ۔ 2 عدد ۔ باریک کٹی ہوئی ۔
ٹماٹر ۔ 2 عدد ۔ باریک کاٹ لیں ۔
دہی ۔ ایک کپ ۔
ادرک لہسن مکس پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ۔ حسبِ ضرورت ۔
ہلدی ۔ چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
مکس گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ ۔
ہری مرچ ۔ 4 عدد ، لمبائی میں کٹی ہوئی ۔
میتھی کے خشک پتّے تھوڑے سے ۔
آئل ۔ حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
مچھلی کے حسبِ پسند ٹکڑے کر لیں اور تھوڑا سا پسا ہوا لہسن مچھلی پر اچھی طرح لگا کر کچھ دیر کے لیئے رکھ دیں پھر اچھی طرح دھو لیں ، پیاز کو ہلکا سنہری مائل فرائی کریں اب پیاز میں مچھلی اور میتھی کے پتّوں کے علاوہ سارے مصالحے ڈال کر دہی اور ٹماٹر کے پانی کے خشک ہونے تک اچھی طرح بھونیں ، اب مچھلی ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں اور آہستہ آہستہ چمچہ چلاتے ہوئے مچھلی بھونیں یہاں تک کہ مچھلی کا پانی خشک ہو کر آئل نظر آنے لگے اب میتھی کے پتّے ڈال کر 3 یا 4 منٹ کے لیئے دم پر رکھ دیں ، فِش قورمہ تیار ہے بوائل رائس یا روٹی دونوں کے ساتھ کھائیں اور مزے کریں ۔