فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑی فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے -

یوسف سلطان

محفلین
قومی کرکٹرز کی فٹنس کا پول کھل گیا، کاکول فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی ہمت چار دن میں ہی جواب دے گئی، فوجی ٹرینرز نے وزن کم کرنے کا مشورہ دے دی
ایبٹ آباد (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز کی فٹنس کا پول کھل گیا ، کاکول فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی ہمت چار دن میں ہی جواب دے گئی ، فوجی ٹرینرز نے وزن کم کرنے کا مشورہ دے دیا ۔
اونچی پرواز کیسے کی جائے ، فوج کے زیر سایہ شاہینوں کی ایبٹ آباد میں تربیت جاری ہے ۔ بوُٹ کیمپ میں قومی کرکٹرز کی دوڑیں، اونچائی پر چڑھنے کی مشقیں، چھ منٹ میں ایک میل دوڑ کا ٹاسک ، یونس خان اور شان مسعود کے علاوہ تمام کھلاڑی تاخیر سے فنش لائن تک پہنچے ۔
پش اپس کے امتحان میں فواد عالم کے سوا سب فیل ہو گئے ، بہترین فٹنس والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی فوجی ٹرینرز کو متاثر نہ کر سکے ۔
دورہ انگلینڈ کے لیے پینتیس کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا ، یاسر شاہ ،محمد حفیظ ،ذوالفقار بابر، حارث سہیل اور عماد وسیم ان فٹ ہیں ۔ پانچوں کرکٹرز بوُٹ کیمپ میں شرکت کرنے کی بجائے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں بحالی کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں ۔
 

یوسف سلطان

محفلین
اور تصاویر بھی
13241144_1197254067014590_7311297572958078586_n.jpg

13076587_1197254150347915_4011593887905776120_n.jpg

13245239_1197254470347883_5601528005031179382_n.jpg

13266008_1197254757014521_7806463632425329291_n.jpg

13256048_1197254847014512_933941198099384635_n.jpg

13267977_1197256173681046_8995474201089422589_n.jpg

13239393_1197256503681013_1939360216957371562_n.jpg

13239038_1197258397014157_7693584471585503301_n.jpg

13221688_1197259187014078_7306868420074833591_n.jpg

13267839_1197259580347372_1324182240394215255_n.jpg

13256448_1196476560425674_6372607122646261172_n.jpg

13266080_1196476870425643_6816505105724275020_n.jpg

13266042_1196477067092290_4440818587043872351_n.jpg
 
فٹنس کے معیار پہ صرف اندھیرا ہی ڈالا جا سکتا ہے جناب۔
بدر الفاتح الفاتح بھائی قومی ٹیم کے لحاظ سے ناصر جمشید سے کچھ بہتری ہی فٹنس کا معیار ہے جبکہ بین الاقوامی طور پر اسکا کوئی پیمانہ تو نہیں البتہ فیلڈمیں واضح نظر آ جاتا ہے فٹنس لیول-
 

یاز

محفلین
قومی ٹیم کے لحاظ سے ناصر جمشید سے کچھ بہتری ہی فٹنس کا معیار ہے جبکہ بین الاقوامی طور پر اسکا کوئی پیمانہ تو نہیں البتہ فیلڈمیں واضح نظر آ جاتا ہے فٹنس لیول-
یہ مراسلہ متفق، پرمزاح، معلوماتی، غمناک وغیرہ ہے۔
:rollingonthefloor:
 

arifkarim

معطل
پاکستان دنیا کا وہ بدقسمت ملک ہے جسے حکومت سازی کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی افواج سے امداد طلب کرنی پڑ رہی ہیں۔ پاک فوج زندہ باد پائندہ باد!
 
پاکستان دنیا کا وہ بدقسمت ملک ہے جسے حکومت سازی کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی افواج سے امداد طلب کرنی پڑ رہی ہیں۔ پاک فوج زندہ باد پائندہ باد!
مدد طلب کرنے پڑتی ہے یا وہ خود ہی مدد بن کر آ ٹپکتے ہیں- وہ بھی خدائی امداد وغیرہ-
 

زیک

مسافر
باقی کیا افواج میں بھرتی ہوں گے یا اس دنیا سے باہر پھکوا دئے جائیں گے؟

پانچ تو بہت بڑا عدد ہے۔ ابھی تو ایک آدھ ہے شاید۔
آپ لوگ شاید اشارہ سمجھے نہیں۔ کرکٹ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں اور پانچ اس کے آدھ سے ذرا کم بنتے ہیں۔
 
Top