سب سے پہلے تو مریم صاحبہ کا شکریہ کہ اردو محفل میں 12 سال کے عرصے میں یہ ہمارا یہ پہلا کوئی انٹرویو ہے
1) آپ کو آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا اور آپ کے نام کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہے؟
پکارا تو ہمارے اپنے نام سے ہی جاتا ہے۔
بچپن میں گھر والے "فمو" اور ہماری ممانی "ٹمو ٹائی" کے نام سے پکارتی رہی ہیں۔
رہا اثر تو فہیم کے معنی ہیں فہم یعنی عقل
اور عقل مؤنث ہے تو ہمارے لیے تو نا محرم ہی ٹھہری
2) آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے اور آپ نے موجودہ شعبہ کا انتخاب ہی کیوں کیا؟
میں نے گریجویشن کی ہے آرٹس میں۔
اور وہ بھی وقت کے کافی بعد کی ہے۔
ارادہ توہ ایم بی اے کرنے کا تھا اور کچھ کچھ ہے بھی مگر اب بہت مشکل لگتا ہے ایسا کرنا۔
رہا موجودہ شعبہ تو بچپن میں ہی ویڈیو گیم کھیلنے کی لت لگ گئی تھی۔
اسی لت کی وجہ سے کمپیوٹر کا شوق ہوچلا اور پھر اسے میں گرافکس ڈیزائننگ سیکھ لی
3) اردو محفل میں آپ کے پہلی بار جاسوس کہلائے جانے کی کیا وجہ تھی اور آپ نے کیونکر اسے برقرار رکھا؟
چند ایک وجوہات رہی ہیں۔
جن میں ایک ہمارا "مرحوم بلاگ" بھی ہے
اور برقرار تو وہ خود ہی ہے ابھی تک
4) اتنے پرانے تعلق کے باوجود آپ نے اردو محفل میں آنا پہلے کی نسبت کم کیوں کیا؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو محفل سے تعلق ختم ہونے نہیں دے سکتی؟
وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ترجیحات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی معاملہ ہمارے ساتھ بھی ہوا۔
باقی اب پرانے لوگ بھی آنا کم ہوگئے تو ہم بھی ان پرانوں میں شامل ہیں
اور چند لوگ ہیں جن کی وجہ سے محفل سے تعلق جڑا رہتا ہے
5) اگر آپ کو اپنی مرضی کے شہر میں رہنے کا اختیار ہو تو کس شہر میں رہنا پسند کریں گے؟
کراچی!
اور کراچی میں بھی اگر تمام شہر میں یکساں سہولیات یعنی پانی، بجلی، سیوریج کا نظام اور صاف ستھرائی وغیرہ میسر ہو تو "لیاقت آباد عرف لالو کھیت" وجہ صرف یہ نہیں کہ ہمارے بچپن و جوانی وہیں گزرا ہے بلکہ یہ بھی کہ وہ پورے شہر کا مرکز ہے۔ یعنی وہاں سے آپ کو کراچی میں کسی بھی جگہ جانا ہو آپ کو دور محسوس نہیں ہوگی
اب لالو کھیت سے یہ مت سمجھا جائے کہ ہمارا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے
6) آپ نے آج تک کن کن کھیلوں/ غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
اسکول کے زمانے میں!
میوزیکل چیئر، اسٹیج ڈرامے، لانگ ریس اور اسکول کی کرکٹ ٹیم
کچھ عرصہ اسکول کے اسکاٹ پروگرام میں بھی گزارا ہے۔
باقی اسکول سے ہٹ کر کرکٹ بہت کھیلی ہے اور کراٹے میں بھی پنجہ آزمائی کی ہے
فلاحی سرگرمیوں میں شاید کوئی کردار نہیں رہا۔
12) کتب بینی اور فلم بینی میں سے کس کو ترجیح دیں گے اور کیوں؟
گزشتہ ایک دہائی سے فلم بینی اور اس سے پہلے کی زندگی میں کتب بینی۔
وجہ یہ رہی ہے کہ پہلے ٹیلیویژن محدود تھا نہ کیبل تھا نہ انٹرنیٹ تو پڑھنے پر زیادہ توجہ رہی۔
بعد میں زمانہ اتنا جدید ہوگیا کہ پڑھنے سے زیادہ دیکھنے اور سننے کے مواقع میسر ہوگئے تو دماغ فلم بینی میں لگ گیا۔
14) اس سال آپ کی سالگرہ کے کیک پر کتنی موم بتیاں لگیں گی؟
اگر منائی تو صرف 2 موم بتیوں سے کام چل جائے گا
15) آپ کا/کی پسندیدہ:
کھیل؟
کھلاڑی؟
فلم؟
ڈرامہ؟
اداکار؟
گلوکار؟
کتاب؟
شعر؟
شاعر؟
نثر نگار؟
محفلین؟
کھیل
کرکٹ
کھلاڑی
کئی ایک
فلم
The Shawshank Redemption
The Ususal Suspects
Batman Trilogy (by Noln).
اور بھی کئی ایک۔
ڈرامہ
دھواں
ایلفا براوو چارلی
گیسٹ ہاؤس
اداکار
ڈینئیل ڈے لویس
جیک نکلسن
انڈیا میں کے کے مینن
گلوکار
محمد رفیع
کشور کمار
احمد رشدی
سجاد علی
مہدی حسن
استاد امانت علی
اور کچھ کچھ عطا اللہ خان بھی
کتاب
دین کے علاوہ
کسی ایک کو چننا مشکل ہے
شعر اور شاعری سے کوئی خاص دلچسپی نہیں
نثر نگار
ابن صفی
محفلین
اس کا جواب تو میں پہلے بھی کئی بار دے چکا ہوں
ویسے تو کافی سارے محفلین ہیں پھر بھی سب سے زیادہ
جو پسند ہے وہ پوری محفل کو معلوم ہے
درمیان کے جو سوال چھوڑ دیے اور جو آخر کے باقی رہتے ہیں وہ اگلی قسط میں ان شاءاللہ