فیثا غورث کے اقوال

عندلیب

محفلین
  • تقدیر بہت کم تدبیر کا ساتھ دیتی ہے۔
  • تمام جسمانی اعضاء میں زبان سب سے بڑی نافرمان ہے۔
  • اشیائے نفس میں سب سے زیادہ منافع بخش شئے جلیل القدر سخن ہے اگر اس کی قوت نہ ہو تو کہنے والے سے سنا چاہتے ہیں۔
  • جو شخص تمہیں تمہارے عیبوں سے مطلع کردے وہ اس سے بہتر ہے جو غلط تعبیر کرکے تمہارا دماغ بگاڑ دے۔
  • دوستوں کے مال میں تمام دوست شریک ہوتے ہیں۔
  • ایک کارآمد چیز کے مقابلے میں بہت سارے ناکارہ دوست نہ بناؤ۔
  • مرد کا امتحان عورت سے اور عورت کا روپے سے ہوتا ہے۔
  • وہی کام کرو جو تمہیں کرنا چاہیے نہ کہ وہ جسے تمہارا دل چاہیے۔
  • احساس دعوتِ عمل ہے اور عمل حقیر راہ جو عامل کو منزل مقصود سے مزید روشناس کردیتا ہے۔
  • جس راز کو تو اپنے دشمن سے چھپانا چاہتا ہے اس کو اپنے دوست سے بھی ظاہر نہ کر۔
  • اس بات کی کوشش کر کہ افعال ناکردنی کا خیال بھی تیرے دل میں نہ گزرے۔
  • خدا کے نزدیک افعال حکماء معتبر ہیں نہ کہ اقوال۔
  • دوستی میں شبہ کرنا زہر ہے۔
  • اچھی کتاب سے اچھا کوئی دوست نہیں آج کے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے۔
  • انسان کے لیے نزول بلا زبان کے باعث ہوتی ہے۔
  • زمانہ بھاگتا ہے اور تم چلتے ہو جو زمانے کے ساتھ نہیں بھاگتا وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔
  • اپنی زبان کو قابو میں بہت ساری پریشانیوں اور مصیبتوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔
  • اگر تم بولنے کی قوت رکھتے ہوتو ہمیشہ اچھی بات کہو اس لیے کہ بری گفتگو نظروں سے گرا دیتی ہے۔
  • برے کام کرنے تو دورکی بات ہے تو یہ کوشش کر کہ برے کام کرنے کا خیال بھی تیرے دل میں نہ آئے۔
  • دوستی ایک پاکیزہ رشتہ ہے اس میں شک و شبہ کی فضا پیدا کرنا یک زہریلا بیج بونےکے مترادف ہے۔
  • تقدیر خدا کی طرف سے اور تدبیر تمہاری طرف سے۔
  • اگر تو کوئی دوست نہیں بنانا چاہتا تو اچھی کتابیں پڑھا کر اس لیے کہ اچھے دوستوں سے بھی بہتر اچھی کتابیں ہوتی ہیں۔
  • دوستی اس کو کہتے ہیں جو کسی غرض کے بغیر ہو۔
  • اچھے دوست کی پہچان یہ ہے کہ وہ برے وقت میں بھی تیرا ساتھ نہیں چھوڑتا۔
 
Top