فیسس بک پر اردو محفل کا صفحہ

نبیل بھائی چاہیں تو بنا سکتے ہیں۔ پرا سکا فائدہ کیا ہوگا؟
اس کا فائدہ یہ ہے کہ اردو محفل کو مزید لوگوں میں متعارف کرنے کیلیے ایک نیا پلیٹ فارم مل جائے گا۔ فیس بک کو کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں اور ان میں کئی لاکھ اردو جاننے والے بھی ہیں۔ اس طرح فورم تک مزید قابل ذکر تعداد میں لوگوں کی رسائی ہو جائے گی۔
 
مغزل

محفلین
میں ذاتی رائے دینے میں بخل سے کام نہیں لوں گا۔:

میرے خیال میں‌ایسا کرنے ، سے ، گالم گفتار کرنے والے اور بیہودہ لفظیات اختیار کرنے والے لوگ بھی یہاں رجسٹر ہوں گے ، میری ذاتی رائے میں جو ڈھونڈتے ڈھانڈتے آجائے وہ خاصا سلجھا ہو ا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دوسرے فورمز کی طرح کی نسبت یہاں سلیقے کے لوگ موجود ہیں، ہم اپنے جاننے والوں کو پابند کر کے یہاں لاسکتے ہیں،۔۔ یہ اور بات۔ وگرنہ یہاں ہماری یا ہمارے دوستوں کی مائیں بہنیں بھی موجود ہیں۔ فیصلہ منتظمین پر ہے ، شکریہ
 
یہاں تمام مشہور ویب سائٹس اور کمپنیوں نے اپنے صفحات بنا رکھے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے متعارف ہوا جا سکے۔
امید ہے انتظامیہ اس تجویز پر غور کرے گی :)
 
میں ذاتی رائے دینے میں بخل سے کام نہیں لوں گا۔:

میرے خیال میں‌ایسا کرنے ، سے ، گالم گفتار کرنے والے اور بیہودہ لفظیات اختیار کرنے والے لوگ بھی یہاں رجسٹر ہوں گے ، میری ذاتی رائے میں جو ڈھونڈتے ڈھانڈتے آجائے وہ خاصا سلجھا ہو ا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دوسرے فورمز کی طرح کی نسبت یہاں سلیقے کے لوگ موجود ہیں، ہم اپنے جاننے والوں کو پابند کر کے یہاں لاسکتے ہیں،۔۔ یہ اور بات۔ وگرنہ یہاں ہماری یا ہمارے دوستوں کی مائیں بہنیں بھی موجود ہیں۔ فیصلہ منتظمین پر ہے ، شکریہ
جناب ایسے لوگ تو اب بھی آ جاتے ہیں۔ آپ ذہنی مریضوں پر کسی قسم کا فلٹر نہیں لگا سکتے۔ میں نے کئی ایسے لوگوں کی پوسٹس یہاں دیکھی ہیں جن کے پیغامات کی تعداد سینکڑوں اور ہزاروں میں تھی اور ان کو بین کر دیا گیا۔ یہ دلیل دے کر مزید لوگوں کو یہاں آنے سے باز نہیں رکھا جا سکتا۔ آپ اچھا گمان رکھیں کہ اچھے لوگ ہی آئیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری ذاتی رائے میں تو متعارف کروانا ہی چاہیے۔ باقی رہی بات ایسے اراکین کی جو ناقابل برداشت ہوں گے، تو ان کو سنبھالا جا سکتا ہے۔
 
مغزل

محفلین
معافی چاہتا ہوں سعد صاحب، یہ کہتے ہوئے کہ میرا تخاطب متنظمین سے ہے ، آپ سے نہیں، ۔۔

بہر حال آپ کا شکریہ: آپ کے مراسلے کی مد میں عرض ہے کہ:
کھڑکی ہوا کے آنے جانے کوکھولی جاتی ہے ، لیکن دھول مٹی ، غلیظ قسم کی بو اور کچرا جب گھر میں داخل ہوتا ہے تو ۔۔
زیادہ نمایاں نظر آتا ہے اور گھر کا ماحول خراب ہوجاتا ہے ۔
 
ابتدا میں کم از کم فیس بک پر محفل گروپ بنا کر تمام دوستوں کو دعوت دی جائے کہ وہ اس کے ممبر بنیں اسطرح یہ عمل شروع ہو سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے وقت ملتا رہا تو میں اس صفحے پر تصاویر اور معلوماتی روابط شامل کرتا رہوں گا۔ میں نے فورم کے پورٹل پیج پر ایک بلاک شامل کیا ہے جس میں فیس بک کے اس صفحے کے فینز کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ فی الحال یہ بلاک صرف تجرباتی طور پر شامل کیا گیا ہے اور اس وقت یہ صرف Imagination Crimson سٹائل کے لیے ظاہر ہو رہا ہے۔
 
گرائیں

محفلین
میں ذاتی رائے دینے میں بخل سے کام نہیں لوں گا۔:

میرے خیال میں‌ایسا کرنے ، سے ، گالم گفتار کرنے والے اور بیہودہ لفظیات اختیار کرنے والے لوگ بھی یہاں رجسٹر ہوں گے ، میری ذاتی رائے میں جو ڈھونڈتے ڈھانڈتے آجائے وہ خاصا سلجھا ہو ا ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دوسرے فورمز کی طرح کی نسبت یہاں سلیقے کے لوگ موجود ہیں، ہم اپنے جاننے والوں کو پابند کر کے یہاں لاسکتے ہیں،۔۔ یہ اور بات۔ وگرنہ یہاں ہماری یا ہمارے دوستوں کی مائیں بہنیں بھی موجود ہیں۔ فیصلہ منتظمین پر ہے ، شکریہ

وہ آپ نے سنا تو ہوگا،

طرز کہن پہ اَڑنا ، آئین نو سے ڈرنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں۔

ویسے میں آپ سے کسی حد تک متفق بھی ہوں۔
 
Top