ناعمہ عزیز
لائبریرین
یہ پنکھے والا فین نہیں میں دوسرے فین کی بات کر رہی ہوں ، اففف یہ فین بھی نا کیا چیز ہو تے ہیں ، مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ میرے اتنے فین ہیں فیس بک پر۔ لوگوں کی خالص دودھ کی طرح گاڑھی شاعر ی دیکھ کر میں سوچا کرتی تھی کہ میں تو کبھی بھی مشہور نہیں ہو سکتی ، میں نے کبھی بھی اوکھے اوکھے لفظ استعمال نہیں کیے ، استعمال نا کرنا اور بات ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ مجھے آتے ہی نہیں تو استعمال کیا کروں گی
اب تو تھوڑی بہت شاعری کھنچ تان کے وزن میں لے ہی آتی ہوں مگر میں جب شروع شروع میں شاعری کرتی تھی تو شاکر بھائی کہا کرتے تھے
"پتر کسے کولوں اصلاح لے کے پوسٹ کریا کر یا اصلاح سخن والے زمرے وچ پوسٹ کر دیا کر "
میں کیا کرتی تھی کہ جو بھی ٹوٹا پھوٹا دماغ میں آتا تھا لکھ کر آپ کی شاعری (بحور و پاپند) میں بڑے دھڑلے سے پوسٹ کر دیا کرتی ، ناسمجھ تھی ، میرے خیال یہ تھا کہ یہ میرے ذاتی الفاظ اور خیالات ہیں ان میں کسی کی بھی دخل اندازی میں ہرگز ہر گز گوارا نہیں ویسے بھی اساتذہ کے جو اصلاح کرتے ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی ، مجھے پورا یقین ہیں کہ روئے زمین پر میرے جیسے کئی شاعر ہوں گے جن کو وزن کے نام پر 12456644 اور فعالن ، فعلولن وغیرہ کا ہرگز بھی نہیں پتا ہو گا ، یہ یقین میں نے آپ لوگوں کو نہیں خود کو دلایا ہے ، نا دلاؤں گی تو شاعری کیسے کروں گی۔
بہرحال پھر میں بھائی کی بات ماننی شروع کی اور اصلاح لے لیتی سلمان حمید بھائی نے میری بڑی ٹوٹی پھوٹی نظمیں جھیلی ہیں ۔ بس خدا کرے کہ انکا صبر کبھی مجھ پر نا پڑے آمین، ثم آمین
بہر حال دوچار نظمیں جب وزن میں آئیں تو دل کو بھی ذرا سکون ہوا اور یہ امید بندھی کہ مرنے تک دو چار دیوان تو لکھ ہی لوں گی ۔
پھر یہ دیوان لکھنے کا خواب حقیقت کے آسمانوں کو چھونے لگا جب میں میں فیس کے پیج پر اپنی نظموں کو مختلف پیجز پر دیکھتی تھی ، میری چھوٹی بہن عائشہ عزیز
میری نظموں کو لے کر بڑی جذباتی ہو جاتی ہے ، دو چار دفعہ بیچاری نے مجھے کنفرم کرنے کے لیے مجھ سے پوچھا ناعمہ یہ تمھاری نظم ہے نا ، میں نے کہا ہاں ، پھر جا کر وہ فیس بک پیجز اور گروپ میں لکھ کر آتی تھی کہ یہ میری بہن کی نظم ہے ۔
پھر یہ والا کام میں نے خود بھی کرنا کردیا اور میرے ساتھ میری دوست فریحہ بھی یہ کام کرتی ہے ، جب بھی کسی پیج پر میری کوئی نظم دیکھے تو مجھے ٹیگ کرتی ہے اور کمنٹ کرتی ہے
"ناعمہ ایک اور اچیومنٹ ،ہمیں تم پر فخر ہے ۔ "ہائے اللہ ایسے دوست سب بے وزن شاعروں کو دے آمین۔
یہ تو مجھے اندازہ تھا کہ میں تھوڑی بہت مقبول ہوں ،(توبہ اپنی ہی میاں مٹھو شوخی )
اور شوخے پن آج صبح میں نے سوچا یار فیس بک پر سرچ کیا جائے اپنی نظموں کو ، بس پھر کیا تھا میری آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، بے ادب لوگوں نے میری پھٹی پرانی بے وزن ایک ایک نظم بھی سو سو پیچز پر لگی ہوئی تھی مگر شکر ہے کہ میں نام کم ہی لوگو ں نے لکھا تھا ، ورنہ اگر کوئی استاد جا کر وہ پڑھ لے تو کمنٹ میں صرف اتنا ہی لکھ دے کہ "بے وزن شاعری" تو کیا عزت رہ جاتی ہے بندے کی
ایک تو پگلے فین نے میری بے وزن نظم جس کو میں نے جھاڑ پونجھ میں نے ٹھیک کیا تھا اسپرانتو میں اس کا ترجمہ کیا ہوا تھا ، ملاحظہ ہو
de: s-ino Naaemh Aziz
بہنیں ماؤں جیسی ہوتیں ہیں
Patrinoj estas kiel fratinojn fari
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں
پر جھلستی دھوپ میں یہ پریاں
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,Se la sinteno ke patrinoj estas kiel fratinojn
,Tio estas la malsata
,Ĝi ankaŭ tenas sin soifa
Feino en la suno brulsekiĝis sur
,Gusto estas simila
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
تمھاری عزتوں کی چادر کی حفاظت کرتی ہیں
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں
یہ اپنی خواہشوں کے اکثر
گلے کو گھونٹ دیتی ہیں
یہ پھولوں سی نازک جانیں
تمھارا مان ہوتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,Kovrilo ŝirmas vian Honoron
,Tie estas oferita en la nomo de viaj honoroj
La plimulto de miaj deziroj
,Doni trinki kolo
,Ĝi estas delikata floro vivojn
,Via valoroj estas
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر
اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو ۔
یہ بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمت میں لکھنے کی
جو رب سے دعائیں کرتی ہیں!
یہ اپنے حصے کی خوشیاں
جو تم پر وار دیتی ہیں
?Kelkfoje vi pensas
,La plejparto de viaj doloro
.Supren supren por la nokto
!Tio estas sen voĉoj krias
,Parto de via doloro
,Mi skribas mian propran destinon
!Preĝoj estas kun la Allah
Ili estis anstataŭita de liaj partoj
,Milito faras tion al vi
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
یہ ایسا کیونکر کرتی ہیں ؟
کیونکہ
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں ۔
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں ۔
?Kelkfoje vi pensas
?Kiel vi faris tion
ĉar
.Estas formo de patrino
.Patrinoj estas tie
ثبوت کے لیے لنک
اور تو اور سلمان حمید لالہ آپ بھی میرے ساتھ مشہور ہو گئے ہیں جو آپ نے میری نظموں کی پیروڈی لکھی تھی نا وہ بھی فیس بک کے پیجز پر دھڑا دھڑ لوگوں نے پوسٹ کی ہوئی ہیں ۔یہ دیکھیں یہاں پر
اگر میں شاعرہ ہوتی ناعمہ عزیز
اگر میں شاعرہ ہوتی۔سلمان بھائی
نایاب لالہ وہ جو آپ نے میرے لیے میری پہلی غزل تصویری شکل دی تھی نا اس میں میرا نام بھی لکھا تھا وہ کسی اور نے اپنا نام لکھ کر لگائی ہوئی تھی
میں نے سوچا تھا کہ میں آپ کو شکایت لگاؤں گی
اور تو اور ایک بھائی نے اپنے نام سے میری نظم اتنے دھڑلے سے لگی ہوئی تھی ۔
https://www.facebook.com/deemak.mohabbat/posts/729093950462896
یہ تو صر ف چند مثالیں تھیں ،
آہ۔ بس دکھ اس بات کا ہوا کہ بہت سارے لوگوں نے میرا نام نہیں لکھا اور چل نہیں لکھا تو کوئی بات نہیں میں اتنی مشہور ہوں کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہنہہ۔
مگر دنیا جہان کے جھوٹے میرے نظموں پر اپنا نام لکھ لکھ کر لگا تے ہیں ۔
مگر میں یہ بھی معاف کرتی ہوں ۔
دراصل فین جو ہوتے ہیں وہ اتنے پاگل ہوتے ہیں کہ محبت میں کچھ بھی کر لیتے ہیں

آخری تدوین: