انیس فاروقی
محفلین
بڑا افسوس ہوا سن کر کہ "پاکستان میں صرف نام نہاد مسلمان ہیں" سترہ کروڑ کی آبادی رکھنے والے ملک کے عوام جو کہ خدا اور رسول کے نام پر جیتے اور مرتے ہیں وہ سچے مسلمان ہیں ۔ چند افراد جنہیں اپنے ارد گرد کے "روشن خیال "ماحول کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا اور وہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداریاں نبھانے میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیتے ہیں۔ جہاں تک بات ہے کہ صرف پاکستان نے ہی اسلام کا ٹھیکا لے رکھا ہے تو اگر پاکستان نے ایک اسلامی مملکت ہوتے ہوئے یہ کام کر دیا ہے تو اسے سراہنا چاہیے کیونکہ پاکستان کی وجہ سے ہی یہ معاملہ دنیا کی نظروں میں آیا اور ساتھ یہ بھی پتہ چل گیا کہ اس نوعیت کی کسی بھی مذموم کوشش کو آسانی سے کرنے کی اجازت اب نہیں دی جائے گی۔ مغرب زدہ ذہنوں کے لئے صرف یہ جواب ہے کہ آزادیء اظہار کے لئے صرف انہیں مسلمانوں کا پیغبر ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ فتنہ نہیں تو کیا ہے، اس کے علاوہ کوئی دلیل ہے تو بتایئں۔
مسلمانوں کم از کم اپنے دین کے ساتھ تو مخلص ہو جاؤ۔ ہر کوئی اپنے اپنے مذہب پر چلتا ہے، ایک ہم ہیں کہ سب سے پہلے خود ہی اس کی مخالفت میں آگے آگے رہتے ہیں۔ اسلام صرف طالبان کی میراث نہیں ایک عام آدمی کو بھی مسلم ہونے میں فخر محسوس کرنا چاہیے نہ کہ شرم۔