فیس بک ٹائم لائن پروفائل میں نصب کرنا

فخرنوید

محفلین
فیس بک نے اپنی سالانہ کانفرنس کے موقع پر نئی خصوصیت ٹائم لائن جاری کی ہے۔ جس کے لئے ایک عدد ایپلیکیشن بنانا پڑتی ہے۔ جو انتہائی آسان ہے۔ آئیے اس کی مدد سے ہم بھی اپنی اپنی فیس بک پروفائل میں ٹائم لائن نصب کریں۔
پہلا مرحلہ:۔

سب سے پہلے اس ربط کو کھولیں۔

https://developers.facebook.com/apps

اس ربط میں موجود

+Create new App

پر کلک کریں۔جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

مزید تفصیل:فیس بک ٹائم لائن پروفائل میں نصب کرنا

timeline_fakhar1.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ کوئی طریقہ نہیں ہے فیس بُک ٹائم لائن کو ایکٹو کرنے کا۔ کچھ دنوں میں یہ سہولت سبھی اکاونٹس پر مہیا کر دی جائے گی۔ ابھی صرف وہ اسے تجرباتی طور پر ڈویلپرز حضرات کو آفر کر رہے ہیں۔ بہرحال پاکستانی ہونے کے ناتے چور دروازے تلاش کرنا ہماری خصوصیت ہے۔ :)
 

شہزاد وحید

محفلین
اسے چوری نہیں کہتے ہیں جناب زہانت کہتے ہیں۔ جو اللہ کسی کسی کو دیتا ہے۔

میں نے بھی ذہانت ہی کہا ہے، لیکن شاید چور دروازہ مناسب لفظ نہیں تھا، متبادل راستے یا نا ممکن کو ممکن کر دکھانا صحیح الفاظ ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ صراط مستقیم تو نہیں نا۔
 
Top