محمد تابش صدیقی
منتظم
فیس بک شعراء اور ان کے مداحین کی بدولت اردو شاعری نے جو مظالم سہے ہیں اور سہہ رہی ہے، ان کا دکھ تو ہے ہی. مگر اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا ادبی ذوق اور سوجھ بوجھ سامنے آ جاتی ہے.
فیس بک شعراء اور "سخن فہموں" کی کرامات کی ایک مثال پیش کرتا ہوں. ایک شعر جو کہ فیس بک پر بارہا شئر ہوا ہے
میرا کارنامہ زندگی میری حسرتوں کے سوا کچھ نہیں
یہ کیا نہیں، وہ ہوا نہیں، یہ ملا نہیں، وہ رہا نہیں
اس شعر کا پہلا مصرع وزن میں نہیں ہے. اور اگر پہلے مصرع میں سے"کچھ" نکال دیا جائے. "میرا" اور "میری" کی جگہ "مرا" اور "مری" لکھا جائے تو وزن درست ہو جاتا ہے.
یعنی
مرا کارنامۂ زندگی مری حسرتوں کے سوا نہیں
اب میرا شاعر کے حوالے سے اچھا گمان یہ ہے کہ اس نے درست وزن سے ہی شعر کہا ہو گا. فیس بک پر کسی نے غلط لکھ کر پوسٹ کر دیا. اور پھر کاپی پیسٹ کی نظر ہو گیا.
آپ کو یہ ایک آدھ جگہ پر درست ملے گا.
اور ماشاء اللہ سے "ادبی ذوق" رکھنے والے افراد اس کو اسی غلط وزن کے ساتھ عقیدت سے شئر کر رہے ہیں. اور مزید "ادبی ذوق" رکھنے والے لائکس اور واہ واہ سے نواز رہے ہیں.
بہت تلاش کے باوجود کہیں شاعر کا پتہ نہیں چلا. اگر شاعر مل جاتا تو اس سے معلوم کر لیتا.
یہ صرف ایک مثال ہے ورنہ بے وزن اشعار تو روزانہ ہی نظر سے گزرتے رہتے ہیں.
فیس بک شعراء کا کلام تو دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھنا پڑتا ہے. ایک فیس بک شاعر جو اپنا نام بگاڑ کر لکھتے ہیں. ان کا ایک شعر نظر سے گزرا جس کو شعر کہنا ہی شاعری کی توہین تھی. مگر ماشاء اللہ سے 10ہزار سے زیادہ لائکس موجود تھے اور 4ہزار سے زیادہ دفعہ شئر کیا گیا تھا.
ہزاروں واہ واہ کے کمنٹس کے درمیان شاعرِ محترم سے وزن پوچھا تھا، مگر واہ واہ کے سیلاب میں میرا سوال بہہ گیا.
اللہ تعالیٰ اردو شاعری کو فیس بکی شعراء اور ان کے مداحین سے بچائے. آمین
اگر میری اس کچھ کڑوی پوسٹ سے کسی دوست کے جذبات مجروح ہوں تو معذرت خواہ ہوں، مگر کافی عرصہ برداشت کر کے اب رہا نہ گیا.

اردو محفل کے لئے نہیں ہے.
آخری تدوین: