فیس بک پر تصویر ی بیک گراؤنڈ کے ساتھ شاعری نوری نستعلیق میں کیسے پیش کی جائے

ندیم مراد

محفلین
میرا کمپیوٹر ورڈ میں نوری لکھتا ہے تصویر بھی لگ جاتی ہے، مگر اسے کس فارمٹ میں محفوظ کیا جائے کہ فیس بک میں اپلود ہو جائے،
عارف کریم صاحب نے مدد کی اب میرا ورڈ پی ڈی ایف فائل محفوظ کر رہا ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا،
دوسرا فونڈ وائٹ آؤٹ لائن ہوں، کہ بلیک یا ڈارک بیک گراؤنڈ میں بھی عبارت پڑھی جا سکھے، رہنمائی درکار ہے
 
arifkarim

معطل

جنوبی افریقہ سے خوش آمدید!
آپ پی ڈی ایف کی امیج بنا کر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں اور اسے فیس بک پر اپلوڈ کر لیں:
b403.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کالے رنگ کیلئے فانٹ کا رنگ سفید اور بیک گراؤنڈ کالی کر دیں:
b405.gif

نتیجہ:
sher3.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
کالے رنگ کیلئے فانٹ کا رنگ سفید اور بیک گراؤنڈ کالی کر دیں:

جبکہ میرے خیال میں صرف الفاظ کا رنگ سفید کردیں اور بیک گراؤنڈ بھی سفید (ٹرانسپیرنٹ) ہی رہنے دیں۔ اس طرح جب کسی دوسری تصویر پر پیسٹ کریں گے تو اس تصویر پر صرف الفاظ کا ہی رنگ آئے گا باقی تصویر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کیا خیال ہے؟؟؟ :)
 
ندیم مراد

محفلین
جنوبی افریقہ سے خوش آمدید!
آپ پی ڈی ایف کی امیج بنا کر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں اور اسے فیس بک پر اپلوڈ کر لیں:
b403.gif
بہت شکریہ
آپ کو بہت زہمت دے رہا ہوں
آپ کے کہنے پر میں ایکرہبیٹ پی ڈی ایف ریڈر ڈاؤن لوڈ کر لیا کام بھی بن گیا کہ پی دی ایف فائل بن گئی۔ اب جے پی جے کا مسئلہ ہے، میں نے جو ریڈر لوڈ کیا ہے وہ ہے اڈوبے ایکس آئی (گیارا) اس میں ایسپورٹ کا آپشن تو ہے مگر صرف ورڈ اور ایکسل کےلئے، آپ بہت مدد کرنے والے اچھے انسان ہیں خوش رہیں۔ میرا کام نہیں بھی ہوا لیکن میں آپ کی مدد نہیں بھول سکتا۔ جزاک اللہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

ندیم مراد

محفلین
جبکہ میرے خیال میں صرف الفاظ کا رنگ سفید کردیں اور بیک گراؤنڈ بھی سفید (ٹرانسپیرنٹ) ہی رہنے دیں۔ اس طرح جب کسی دوسری تصویر پر پیسٹ کریں گے تو اس تصویر پر صرف الفاظ کا ہی رنگ آئے گا باقی تصویر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کیا خیال ہے؟؟؟ :)
بہت شکریہ لیکن جہاں تصویر میں رنگ ہلکا یا بلکل سفید ہے تو سفید ورڈ نظر نہیں آئیں گے
یہی خیال تا حال ہے، اور اگر بیک گراؤنڈ کالا وغیرہ کریں اس سے کیا فرق پڑتا ہے کیوں کہ بیکگراؤنڈ میں تو تصویر ہے
 
میرا کمپیوٹر ورڈ میں نوری لکھتا ہے تصویر بھی لگ جاتی ہے، مگر اسے کس فارمٹ میں محفوظ کیا جائے کہ فیس بک میں اپلود ہو جائے،
عارف کریم صاحب نے مدد کی اب میرا ورڈ پی ڈی ایف فائل محفوظ کر رہا ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا،
دوسرا فونڈ وائٹ آؤٹ لائن ہوں، کہ بلیک یا ڈارک بیک گراؤنڈ میں بھی عبارت پڑھی جا سکھے، رہنمائی درکار ہے
بھائی ایک طریقہ مجھے معلوم ہے طریقہ نہ کہیں "جگاڑ" کہہ لیں اگر اجازت ہو تو گوش گزار کرروں ؟
 
ندیم مراد

محفلین
بھائی ایک طریقہ مجھے معلوم ہے طریقہ نہ کہیں "جگاڑ" کہہ لیں اگر اجازت ہو تو گوش گزار کرروں ؟
حضرت ارشاد فرمائیں بیچینی نہ بڑھائیں،
بہت عرصہ پہلے کی بات ہے جب پاکستان میں گورے باآسانی صفر وغیرہ کر لیا کرتے تھے، ایک گورا کراچی سے لاہور کرائے کی گاڑی میں صفر کر رہا تھا کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی، ایک مکینک ملا اس نے کہا ایک پرزہ خراب ہو گیا ہے جو یہاں دستیاب نہیں مگر میں جگاڑ کر دیتا ہوں لاہور جاکے پرزہ لگا لیجئے گا، کوئی تین مرتبہ راستے میں ایسا ہوا ہر مرتبہ مکینک نے جگاڑ کردی، جب وہ واپس آیا اس پوچھا کیسا رہا تو بولا پاکستان میں باقی سب تو ٹھیک ہے، جگاڑ بہت ہے،
بس اب عنایت کر دیجئے
 
بھائی پہلے تو میں نے خود یہ سیکھا کہ یہاں کوئی فائل شئیر کیسے کی جائے۔
تجربہ کیا ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے

view
 
حضرت ارشاد فرمائیں بیچینی نہ بڑھائیں،
بہت عرصہ پہلے کی بات ہے جب پاکستان میں گورے باآسانی صفر وغیرہ کر لیا کرتے تھے، ایک گورا کراچی سے لاہور کرائے کی گاڑی میں صفر کر رہا تھا کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی، ایک مکینک ملا اس نے کہا ایک پرزہ خراب ہو گیا ہے جو یہاں دستیاب نہیں مگر میں جگاڑ کر دیتا ہوں لاہور جاکے پرزہ لگا لیجئے گا، کوئی تین مرتبہ راستے میں ایسا ہوا ہر مرتبہ مکینک نے جگاڑ کردی، جب وہ واپس آیا اس پوچھا کیسا رہا تو بولا پاکستان میں باقی سب تو ٹھیک ہے، جگاڑ بہت ہے،
بس اب عنایت کر دیجئے

آپ کو میرے جواب میں کوئی تصویر نظر آرہی ہے ؟ اگر نہیں تو پہلے تو مجھے یہ بتائیں کے میں تصویر کیسے شامل کروں ؟ اسی تصویر میں آپ کے مسئلے کے لیے "جگاڑ" درج ہے
 
زبانی بھی بتا دیتا ہوں تب تک ،
میں ایم ایس ورڈ میں یا پاور پوائینٹ میں پس منظر میں تصویر لگا دیتا ہوں ۔
اس پر اردو میں لکھ دیتا ہوں جو بھی لکھنا ہو
پھر فل سکرین کر دیتا ہوں (فل اسکرین کرنا ضروری بھی نہیں)
فل سکرین کرنے کے بعد "پرنٹ سکرین" کا بٹن دبا دیتا ہوں
پھر پینٹ برش کھول کر کنڑول وی (پیسٹ) کر دیتا ہوں
پھر پینٹ میں سیو کر لیتا ہوں جے پی ای جی فارمٹ میں
 
اب تصویر کی ضرورت نہیں سمجھ گیا
بہت شکریہ مگر اس میں ذرا چھوٹی چھوٹی نظم یا غزل آ سکتی ہے
یہی کام فوٹو شاپ میں بھی ہو سکتا ہے
بہت بہت شکریہ
 
اس "جگاڑ" کو کسی اور "جگاڑ" کے ساتھ ملا کر ہم نے طویل نظمیں بھی لکھ لی ہیں :D:mrgreen::mrgreen::D
 
ندیم مراد

محفلین
اس "جگاڑ" کو کسی اور "جگاڑ" کے ساتھ ملا کر ہم نے طویل نظمیں بھی لکھ لی ہیں :D:mrgreen::mrgreen::D
آپ بہت کام کئے ہیں ، جی میں سمجھ گیا ٖفوتو شاپ میں سارے اسناپ شارٹ مرج کرنے سے لمبی فائل بنتی چلی جائے گی، زبردست
اس طرف آپ نے توجھ دلائی فی الوقت مسئلہ حل ہو گیا مگر فیس بک اس قسم کے ٹیکس سے بھرا پڑا ہے کیا سب یہ ہی جگاڑ کرتے ہیں ، کبھی تو لاہور آئے گا اور پرزہ ملے گا،
 
شائد کوئی حل ہوتا ہو ، شائد لاہور آتا ہو۔ ویسے بات آپ نے واقعی سہی کی ہے۔ اتنے لوگ کرتے تو ہیں ۔ خدا جانے کیسے کرتے ہیں وہ ۔
 
Top