فیس بک پر لائیو سٹریم ویڈیو سروس کا آغاز

arifkarim

معطل

  • 5 دسمبر 2015
151204210855_facebook_live_stream_640x360_facebook_nocredit.jpg

آغاز میں فیس بک کا لائیو ویڈیو فیچر امریکہ میں محدود لوگ صرف آئی فونز پر ہی استعمال کر سکیں گے
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین لائیو سٹریم ویڈیوز چلا سکیں گے۔

اس فیچر کو آغاز میں نامور اور مشہور شخصیات چند ماہ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔

موبائل فونز کے ذریعے لائیو سٹریمنگ رواں سال ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑا رجحان رہا ہے۔ان میں ٹوئٹر پر پیری سکوپ اور میرکیٹ کافی مشہور ہیں۔

گذشتہ سال ایمزون نے لائیو سٹریمینگ گیم ویب سائٹ ’توئچ‘ کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کیے۔

آغاز میں فیس بک کا لائیو ویڈیو فیچر امریکہ میں محدود لوگ صرف آئی فونز پر ہی استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر کو تمام صارفین استمعال کر سکیں گے۔‘ تاہم یہ کب تک ہو سکے گا اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

ایک بلاگ کے ذریعے اس فیچر کو متعارف کروانے کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ ’اس فیقر کے ذریعے آپ اپنے پیاروں کو ہر وقت اپنے سامنے دیکھ سکیں گے۔ چاہے کھانا پکاتے ہوئے، کسی نئی جگہ کی سیر کرتے ہوئے یا پھر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے۔‘

اس فیچر کے ذریعے لائیو صارفین کی فہرست دکھائی دے گی، جس پر دوستوں کے نام اور جو وہ لکھ رہے ہیں وہ نظر آئے گا۔ ویڈیو بعد میں صارف کی ٹائم لائن پر محفوظ رہے گی جب تک صارف اسے خود ہٹا نہ دیں۔
ماخذ
 
arifkarim

معطل
پاکستان میں اس سروس کا سب سے پہلے استعمال فیس بک کے وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب نے کل اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا۔ موصوف نے بیک وقت دنیا بھر میں موجود کروڑوں انصافین کیساتھ آن لائن مکالمہ کر کے پاکستانی سوشل میڈیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا:
2015-12-09_05-06-11.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین

کروڑوں انصافیوں کے ساتھ آن لائن مکالمہ۔ واہ کیا بات ہے۔ فیس بک کا ریکارڈ بتا سکتا ہے کہ کتنوں کے ساتھ مکالمہ کیا
 
پاکستان میں اس سروس کا سب سے پہلے استعمال فیس بک کے وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب نے کل اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا۔ موصوف نے بیک وقت دنیا بھر میں موجود کروڑوں انصافین کیساتھ آن لائن مکالمہ کر کے پاکستانی سوشل میڈیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا:
2015-12-09_05-06-11.jpg
سب سے پہلے اسد عمر کا انٹرویو کیا تھا کچھ دن پہلے۔ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
فیس بک کے پہلے وزیر اعظم کیلئے 4 لاکھ بھی کروڑوں ہیں :)
وہ جو 4 لکھا ہوا ہے وہ 4 لاکھ نہیں بلکہ 4 ملین ہے اور تقریباً 48 لاکھ لیکن یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ لائکس کی تعداد نظر آ رہی ہے، "مکالمے" کے شرکا کی نہیں۔ شرکا کی تعداد تو 1 لاکھ تک بھی پہنچ گئی ہو تو بڑی بات ہے
 
جب میں آن لائن تھا تو بمشکل 25 ہزار لوگ ہی کنکٹڈ تھے۔
 
arifkarim

معطل
وہ جو 4 لکھا ہوا ہے وہ 4 لاکھ نہیں بلکہ 4 ملین ہے اور تقریباً 48 لاکھ لیکن یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ لائکس کی تعداد نظر آ رہی ہے، "مکالمے" کے شرکا کی نہیں۔ شرکا کی تعداد تو 1 لاکھ تک بھی پہنچ گئی ہو تو بڑی بات ہے
443k ملین کیسےبنا؟
2015-12-09_05-37-00.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بڑی محنت کی ہے آپ نے۔ اللہ برکت ڈالے! :laughing:
ویسے میں نے بتایا تھا کہ میں "لائکس" کی کل تعداد کے متعلق بات کر رہا تھااور میں سمجھا کہ آپ پیج لائکس کی بات کر رہے تھے کیونکہ انصافیوں کی نظر سب سے بڑے عدد پر ہی جاتی ہے۔
وہ جو 4 لکھا ہوا ہے وہ 4 لاکھ نہیں بلکہ 4 ملین ہے اور تقریباً 48 لاکھ لیکن یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ لائکس کی تعداد نظر آ رہی ہے، "مکالمے" کے شرکا کی نہیں۔ شرکا کی تعداد تو 1 لاکھ تک بھی پہنچ گئی ہو تو بڑی بات ہے
رہی اس چار لاکھ ویوز کی بات تو یہ بھی اس مکالمے کے شرکا نہیں بلکہ اس پوسٹ کو دیکھنے والوں کی کل تعداد ہے
 
Top