محسن وقار علی
محفلین
واشنگٹن — سماجی رابطے کی ایک منفرد اور معروف ویب سائیٹ فیس بک اپنا پہلا ’سمارٹ فون‘ مارکیٹ میں لانے کی تیاریوں میں ہے۔ فیس بک کے ایک ارب صارفین میں سے اکثریت سمارٹ فونز یا ٹیبلیٹ کمپیوٹر کے ذریعے فیس بک استعمال کرتی ہے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائیٹس میں یہ غیر مصدقہ خبر گردش کر رہی ہے کہ فیس بک جمعرات کو اپنا ’سمارٹ فون‘ لانچ کر دے گا۔ اس سمارٹ فون میں اینڈروائڈ سسٹم استعمال کرتے ہوئے فیس بک کے لیے ایک خاص پروگرام ہوگا، جس کی مدد سے فیس بک استعمال کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
یہ فون ایک ایسا موبائل فون ہوگا جس کا بنیادی مقصد سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرنا اور موبائل فون کو انٹرنیٹ اور شاپنگ کرنے کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔
فیس بک کے لیے فون بنانے والی کمپنی سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ایچ ٹی سی ہے۔
ربط