فیس بک کو تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں روابط اکٹھے کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فیس بک پر محفل فورم کا صفحہ بنانے کے بعد میں اس پلیٹ فارم کو بھی تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں آپ سب دوستوں کا تعاون درکار ہے۔ میں اس تھریڈ میں فیس بک کو تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کو اس سلسلے میں اگر کوئی معلومات حاصل ہوں یا کسی روابط کا علم ہو تو انہیں یہاں شئیر کریں۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
جہاں تک میری معلومات ہیں۔ فیس بک پر نئی ویب ایپلیکشنز کی تنصیب ممکن ہے، نیز اسکی مدد سے مستقبل میں اردو زبان میں مکمل سوشل نیٹورکس کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔ زیک بھائی وہاں پہلے ہی ایک ایک ایپلیکشن Urdu Word A Day پوسٹ کر چکے ہیں!
 
فیس بک میں اردو کے علاوہ کافی زبانیں دستیاب ہیں، اگر ہم لوگ مل کر محنت کریں تو خالص اردو میں سوشل نیٹ ورک دستیاب ہو سکتا ہے۔
ویسے کافی لوگ اپنی تحقیقات ادھر دوسروں کے ساتھ شئر کر رہےہیں۔
 
شکریہ نبیل آپ نے میری رائے کو اہمیت دیتے ہوئے فیس بک کی طرف توجہ کی۔
زیک نے فیس بک کنکٹ والا زبردست قدم اٹھایا ہے۔ اب وہاں سے آنے والوں یا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کو نئے سرے سے سائن اپ نہیں کرنا پڑے گا۔
میری ایک اور رائے بھی ہے، وہ یہ کہ یہاں فورم پر اکثر پوسٹس بہت معلوماتی ہوتی ہیں جن کو ہم لوگ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا طریقہ ہو کہ سنگل کلک سے پوسٹ فیس بک کی پروفائل پر شیئر کی جاسکے تو اکثر لوگ یہ کریں گے۔ اس سلسلے میں ہر پوسٹ کے نیچے ایک چھوٹا سا Share on facebook کا آئکون یا لنک دیا جائے جس طرح شکریہ وغیرہ کا دیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ فورم کا لنک زیادہ لوگوں کی نظروں میں آئے گا۔ واضح رہے کہ ہم اپنے دوستوں کے شائع کردہ لنکس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان پر کلک کرنا فرض سمجھتے ہیں چاہے وہ غیردلچسپ ہی کیوں نہ نظر آئیں۔
Share on facebook کےلیے آپ کو کوڈ اور دیگر معلومات یہاں سے مل سکتی ہیں۔
 

باذوق

محفلین
شکریہ نبیل آپ نے میری رائے کو اہمیت دیتے ہوئے فیس بک کی طرف توجہ کی۔
زیک نے فیس بک کنکٹ والا زبردست قدم اٹھایا ہے۔ اب وہاں سے آنے والوں یا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کو نئے سرے سے سائن اپ نہیں کرنا پڑے گا۔
میری ایک اور رائے بھی ہے، وہ یہ کہ یہاں فورم پر اکثر پوسٹس بہت معلوماتی ہوتی ہیں جن کو ہم لوگ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا طریقہ ہو کہ سنگل کلک سے پوسٹ فیس بک کی پروفائل پر شیئر کی جاسکے تو اکثر لوگ یہ کریں گے۔ اس سلسلے میں ہر پوسٹ کے نیچے ایک چھوٹا سا share on facebook کا آئکون یا لنک دیا جائے جس طرح شکریہ وغیرہ کا دیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ فورم کا لنک زیادہ لوگوں کی نظروں میں آئے گا۔ واضح رہے کہ ہم اپنے دوستوں کے شائع کردہ لنکس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان پر کلک کرنا فرض سمجھتے ہیں چاہے وہ غیردلچسپ ہی کیوں نہ نظر آئیں۔
share on facebook کےلیے آپ کو کوڈ اور دیگر معلومات یہاں سے مل سکتی ہیں۔
آپ کا مشورہ میری نظر میں انتہائی بہترین ہے۔ میں بھی آپ کے مشورے کی تائید کرتا ہوں‌ !!
 
Top