فیس بک کی مالیت کا تخمینہ ایک کھرب ڈالر سے زیادہ

نبیل

تکنیکی معاون
وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ایک کمپنی کے طور پر فیس بک کے ابتدائی حصص کی مالیت ایک کھرب ڈالر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
اخبار نے لکھاہے کہ پیر کو دیر گئے متعلقہ افراد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2012ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے حصص عام افراد کو فروخت کے لیے پیش کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ فیس بک اپنے آئی پی او اورٹیکنالوجی کی اپنی دوسری کمپنیوں کے لیے 10 ارب ڈالر کی ابتدائی پیش کش کی توقع کررہی ہے۔
کمپنی ابھی یہ طے نہیں کرپائی کہ وہ اپنے حصص کب عوام کو فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ اگلے سال کی دوسری سہ ماہی کے قیاس پر کمپنی کے ترجمان نے تبصرے سے انکار کردیا۔
وال سٹریٹ جنرل کا کہناہے کہ فیس بک ان دنوں امریکی سیکیورٹرز اور ایکس چینج کمشن کمپنیوں میں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

مکمل خبر۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اوہ خدایا:wasntme: ایک کھرب ڈالر۔۔۔
اور اس خبر میں سب سے زیادہ مثبت جو جملہ لگا وہ ہے:
مارک زوکربرگ نے 2004ء میں اپنی کمپنی کی بنیاد ہاورڈ یونیورسٹی کے ایک ہوسٹل کے کمرے میں رکھی تھی۔ :hot:
 

باسم

محفلین
چھ ماہ پہلے اردو ویب کی مالیت کا تخمینہ دس ہزار آٹھ سو چون ڈالر تھا اور آج نو ہزار نو سو چوہتر ہے۔
urduweb.org
 
تین یا چار سال پہلے فیس بک خریدنے کے لیے دو یا تین ارب ڈالر کی پیش کش کی گئی تھی اور اس وقت یہ رقم کمپنی کی حقیقت سے زیادہ لگ رہی تھی مگر اب سو ارب ڈالر بھی ممکنات میں شامل ہو گیا ہے۔

ویسے پچھلے چند برسوں میں ٹیکنالوجی کمپنیوں نے دبا کر نوٹ چھاپے ہیں ;)
 
Top