arifkarim
معطل
امریکیوں کی جغرافیہ میں کمزوری دنیا بھر میں مشہور ہے پر ہمیں یہ معلوم نہ تھا کہ فیس بک جیسی عالمی شہرت یافتہ سماجی ویبسائٹ کے بانی بھی اسکا شکار ہوں گے:
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی بھارتیوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا اور مقبوضہ کشمیر کے بغیرہی بھارت کا اپنا اصل نقشہ فیس بک پرپوسٹ کردیاجس پر اُن کے بھارتی شائقین برہم ہوگئے تاہم آخری اطلاعات تک وہ نقشہ بدستور مارک زکر برگ کے پیج پر موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ نے انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان ممالک کے نقشے اپنے پیج پر پوسٹ کیے جہاں یہ سہولت فراہم کردی گئی ۔اُنہوں نے بتایاکہ اس وقت دنیا بھرمیں انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ سے ایک ارب لوگ مستفید ہورہے ہیں لیکن ان کی طرف سے پوسٹ کیے گئے نقشوں میں بھارت کا نقشہ مقبوضہ کشمیر کے بغیر ہی پوسٹ کیاگیا۔ بھارت کو آئینہ دکھانے کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ فیس بک کے بانی نے سوچ سمجھ کر ایسا کیایا کچھ اور وجہ بنی ۔
مارک زکر برگ کے نقشے پوسٹ کیے جانے کے بعد بھارتیوں نے اُن کی توجہ مبذول کرائی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیاگیا اور بالآخر خود ہی کمنٹس میں جموں و کشمیر سمیت بھارتی نقشہ ڈال دیا۔ ایک خاتون نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چین اور مارک زکربرگ کی جانب سے کشمیرکا نقشہ ہذف کیے جانے کے بعد اور کیا دیکھناہے ؟ تاریک دن ۔ ایک اور شخص نے مطالبہ کیاکہ بھارت کا نقشہ درست کیاجائے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین میں بھی ایساہی ہوچکاہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی ان دنوں چین کے دورے پر موجود ہیں ،اس خبر کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
چین نے بھی جموں و کشمیراور اروناچل پردیش کو بھارت سے کاٹ کرعلیحدہ کرلیاجس سے مودی کی پریشانی میں اضافہ ہواکیونکہ چین اور پاکستان کے قریبی تعلقات ہیں جوکسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/real-estate/15-May-2015/225051