حمیرا عدنان
محفلین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر خوش بخت شجاعت نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگا رکھی ہے ۔
سینٹ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی خاتون سینیٹر خوش بخت شجاعت نےنقطہ اعتراض پر ایوان کو بتایا کہ فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کی سند پر شہباز شریف کی تصویر لگا ئی ہے جبکہ میٹرک کی سند پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اسناد پر آج تک قائد اعظم کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی تو وزیر اعلیٰ کی تصویر کیو ں لگائی گئی ہے ۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو بھی سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے جبکہ میٹرک کی سندھ طالب علم کا اعزاز ہوتا ہے جس پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئیے ۔
خوش بخت شجاعت کی جانب سے انکشاف کیے جانے پر چیئرمین سینٹ نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے واقعے کے بارے میں پوچھا تو راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ صرف کچھ اسناد پر ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی جس پر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ میٹر ک کے تمام سرٹیفکیٹس پر شہباز شریف کی تصویر لگائی جا رہی ہے ۔دوونوں جانب سے ارکان کا موقف سسننے کے بعد چیئرمین رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی کہ فیصل آباد بورڈ سے حقائق معلوم کر یں اور سینٹ اجلاس کے دوران جواب پیش کریں
ماخذ