فیصل واوڈا نے توہین رسالت کی،وہ مسلمان نہیں رہے ،اپوزیشن نے فتویٰ لگا دیا

جاسم محمد

محفلین
فیصل واوڈا نے توہین رسالت کی،وہ مسلمان نہیں رہے ،اپوزیشن نے فتویٰ لگا دیا
فیصل واوڈا اب موجود نہیں وہ اس حوالے سے خود وضاحت دیں گے،شاہ محمود قریشی ڈپٹی سپیکر نے فیصل واوڈا کو توہین رسالت کے مبینہ الزام پر وضاحت کیلئے طلب کرلیا
پیر 4 مارچ 2019
pic_9dc44_1547728267.jpg._3

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2019ء) ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر پانی وسائل فیصل واوڈا کو توہین رسالت کے مبینہ الزام پر وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل واڈا نے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں اور مسلمان نہیں رہے اب انہیں دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونا پڑے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں ہوا اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے شیخ فیض الحسن نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے نتیجہ میں اجلاس ایک گھنٹہ تک برخاست رہا۔

ایک گھنٹہ کے بعد جب اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے وفاقی وزیر فیصل وادا کے اس بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان سب سے عظیم شخص ہیں اپوزیشن نے فیصل واوڈا کے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ان سے اپنا ایمان کی از سر نو تجدید کرانے کا مطالبہ کیا مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نور الحسن تنویر نے فیصل واوڈا پر لعنت بھی ایوان میں بھوائی جس پر سپیکر نے یہ الفاظ کارروائی سے ہذف کرادیئے۔ممبر قومی اسمبلی عبدالشکور نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عمران خان اللہ کے بعد بڑے آدمی ہیں ہم ان کی اس بات کو نہیں مانتے کیونکہ اللہ کے رسولؐ اللہ کے سب سے بڑے آدمی ہیں انہوں نے یہ کہہ کر رسول اللہﷺ کی توہین کی، پورے انبیاء کرام کی توہین ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ان کو بڑی سے بڑی سزا ملنی چاہیے ان کو پھانسی دی جانی چاہیے۔مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ اللہ کے بعد صرف نبی کریمؐ سب سے بڑے انسان ہیں ان کے بعد پھر سب ہیں اگر انہوں نے یہ دانستہ طور پر کہا ہے کہ تو وہ اسلام سے خارج ہوگیا ہے۔ اب ان کو دوبارہ ایمان لانا ہوگا ۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ اللہ کے محبوب کی آن کو بار بار بیان کیا گیا ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ شان و شوکت پیسے سے نہیں بلکہ اللہ کی دین ہوتی ہے اگر وہ سمجھتا ہے کہ یہ اقتدار عمران خان نے دیا ہے تو وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ بات کرنے سے پہلے غور کرلینا چاہیے فیصل واوڈا نے یہ بات کرکے بہت ہی کم عقلی کا مظاہرہ کیا ۔اللہ نے اپنے نبیؐ کو دو مرتبہ اپنا جلوہ دکھایا ہے جب بڑے ایسے باتیں کریں گے تو چھوٹے بھی ایسی باتیں کریں گے اپنی محبت اپنی جگہ لیکن اس سے پوری مسلم دنیا کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ جس نے بھی گستاخی کی ہے وہ ذلیل و رسوا ہوتے ہیں۔ فیصل واوڈا کو اس ایوان میں آکر معافی نہیں مانگتنی چاہیے بلکہ دوبارہ ایمان میں داخل ہونا چاہیے اگر کسی کا تمام انبیاء پر ایمان نہیں وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو طلب کریں اگر کوئی رکن اس کو معاف کرتا ہے تو الگ بات ہے لیکن اس کو اللہ سے معافی مانگنی ہوگی۔ عمران خان نے بھی انٹرویو میں گستاخی کی تھی۔ نور الحسن تنویر نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے یہ کائنات اللہ نے اپنے نبیؐ کیلئے بنائی ہے، میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر لعنت بھیجتا ہوں اور وہ آئے اور دوبارہ درود شریف پڑھے اور پھر ایمان لائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ایوان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو اس سے اختلاف رکھتا ہو ،پورا ایوان غلامان مصطفیٰؐ سے بھرا ہے کوئی ایسا شخص موجودنہیں ہے جس میں عشق رسولﷺ موجود نہ ہو عمران خان جب مدینہ شریف میں قدم رکھتے ہیں تو وہ بغیر جوتے کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈااب موجود نہیں ہے وہ اس حوالے سے خود وضاحت دیں گے ۔ اسلام تو داخل ہونے کی بات کرتا ہے ،خارج ہونے کی بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں آپ کی کاوشوں سے ہم نے وہ کچھ حاصل کیا جو جاکر بھی حاصل نہ کر سکے او آئی سی میں قرار دادیں پاس ہوئی ہیں، مسلمان تواسرائیل اور میانمار میں بھی ہیں اگر ان کو او آئی سی مین ممبر شپ نہیں مل سکتی تو بھارت کو بھی نہیں مل سکتی بھارت میں سشما سوراج سے سوال ہورہا ہے اگر قرار دادیں پاس ہوئی تھیں تو اب کیا لینے گئی تھیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ او آئی سی میں جو قرار دادیں پیش ہوئی ہیں اس میں ہماری کوششیں شامل ہیں اور ان قرار دادوں سے ہمیں فائدہ ہونا چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی غیر مسلم بھی ہو تو اس کو بھی بات کرتے وقت خیال رکھنا چاہیے کہ کوئی مذہب اور آئین پاکستان کسی کی مقدس ہستی کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ، اللہ کے بعد جو ہستی ہے وہ نبی کریمﷺ کی ہے ۔وفاقی وزیر نے جو گستاخی کی ہے اس سے ایوان کی اور مسلمان قوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ جن کو اسلام کی الف ب کا پتہ نہین اس کو اس ایوان کا ممبر نہیں ہونا چاہیے۔ فیصل واوڈا کو ادھر آکر معافی مانگیں اور دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا۔ مولانا عصمت نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اللہ کے بعد عمران خان بڑے آدمی ہیں اس کے بعد وہ مسلمان نہیں رہے کیونکہ انہوں نے مسلم نشست پرالیکشن لڑا ہے اب وہ بھی نہ ہی وزیر رہے ہیں اور نہ ہی ایم این اے رہے ہین اب اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہیں۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا اگر اسلام آباد میں ہیں تو آج ہی آکر ایوان میں وضاحت دیں اگر اسلام آباد میں نہیں تو کل آکر اس ایوان میں اپنے ٹی وی پروگرام کے حوالے سے وضاحت پیش کریں۔
 
فرقان احمد

محفلین
فیصل واڈا کا بیان مضحکہ خیز ہے تاہم شاید سوچے سمجھے بغیر ہی منہ سے یہ بات نکل گئی ہو گی۔ انہیں معذرت کر لینی چاہیے اور شاید وہ کر بھی چکے ہیں۔
 
فاخر رضا

یہ جو اتنے لنک ڈال دیئے ہیں یہ کیا غلط حرکت ہے
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
یہ جو اتنے لنک ڈال دیئے ہیں یہ کیا پاگل پن ہے

یقیناً انہی کا پاگل پن ہے
ذرا اسکرول کیا اور بار بار مختلف لنک کھلنے لگے
انتہائی ادب سے ڈاکٹر صاحب، یہ بات ذرا بہتر انداز میں بھی کی جاسکتی ہے۔ قطع نظر زمرے اور زیر بحث موضوع کے، یہ الفاظ کچھ چبھ سے گئے۔
 
ہائے اللہ
کیا خوب انداز ہے، اپنا دفع کرنے کا بھی جی نہیں چاہتا
ساری کوفت دور ہوگئی
مگر.... خیر آپ صحیح کہ رہے ہیں
رجوع کرتا ہوں اور اگر ہوا تو تدوین بھی
 
اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔ آپ کا احترام اور عزت مزید بڑھ گئی دل میں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ٹویئٹر کیا ہے اور وہاں بھی اردو لکھی لکھی پڑھی جاتی ہے اور اسکا اکاؤنٹ کہاں کیسے بنتا ہے لیپ ٹاپ پر بھی بن سکتا ہے کیا یا صرف موبائل پر ہی استعمال کرسکتے ہیں
اردو تو وہاں بھی لکھی پڑھی جاتی ہے اور اس کا اکاؤنٹ عام طور پر موبائل پر بھی بنایا جاتا ہے اور عام پی سی یا لیپ ٹاپ میں بھی بن سکتا ہے۔ بس وہاں جا کر بذریعہ ای میل یا فون نمبر اپنی رجسٹریشن کروا لیجیے۔

نوٹ: یہ سوال اور ہمارا جواب اس لڑی سے غیر متعلقہ ہے اس لیے مدیران چاہیں تو حذف کر سکتے ہیں۔ تکلیف کے لیے معذرت! :)
 
گلزار خان

یہ جو نیوز میں بتاتے ہیں کہ اس ملک کے صرد وزیر اعظم نے آج یہ ٹوئیٹ کیا ہے یا ہمارے اپنے وزیر اعظم نے تو انکی ٹوئیٹ پر جواب ارسال کر سکتے ہیں اور ایزیلی کچھ بھی کہ پوچھ سکتے ہیں
نوٹ: یہ سوال اور ہمارا جواب اس لڑی سے غیر متعلقہ ہے اس لیے مدیران چاہیں تو حذف کر سکتے ہیں۔ تکلیف کے لیے معذرت! :)
یہ سوال تو الگ ہی ہے لیکن حذف کیوں کرنا ہے
 
گلزار خان

محفلین
نوٹ: یہ سوال اور ہمارا جواب اس لڑی سے غیر متعلقہ ہے اس لیے مدیران چاہیں تو حذف کر سکتے ہیں۔ تکلیف کے لیے معذرت! :)
میں سمجھ گیا کے یہ لڑی ایک اہم ٹاپک پر شروع کی گئی ہے اسی لیئے خیر کوئی بات نہیں میرا ابھی کا سوال کا جواب دے دیں پھر یہ حذف کردیں
 
Top