فیفا ورلڈ کپ 2018 تصویری و لفظی لطائف

حلقہ فٹبال و گردونواح میں کاروبارِ میمز تیز ہونا والا ہے لہذا ہم بھی مورچے سنبھال لیتے ہیں-
وغیرہ وغیرہ


 
نیمار بھی آج کل سوشل میڈیا پر میمیز کا شکار ہے۔
FB_IMG_1529740777488.jpg
 
روس میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں آج مسلمان ملک "مصر " اور "سعودی عرب" ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ اور اتفاق سے دونوں ہی ورلڈ کپ میں انتہائی بری کارکردگی کے ساتھ بغیر کوئی میچ جیتے ہوئے۔

سوشل میڈیا اور واٹس اپ کے عرب دانشور مسلسل کئی دنوں سے دونوں ملکوں کو بڑی شد و مد سے مشورہ دے رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ اس میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کم از کم تیس -تیس یا چالیس-چالیس گول کریں۔

اس طرح سے ورلڈ کپ کی ٹرافی کے علاوہ سارے انعامات اور اعزازات ان دونوں ملکوں کے پاس آ جائیں گے، جیسے:

ورلڈ کپ کے دوران سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم۔

سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے والے کھلاڑی۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم۔

ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ ۔

فٹبال کی تاریخ کا پہلا میچ جس میں سب سے زیادہ گول ہوئے۔

محمد سلیم
 

محمد وارث

لائبریرین
"?Interviewer: "Do you think Brazil's 1970 team can beat today's Argentina
"Pelé: "Yes
"?Interviewer: "By how much
"Pelé: "1-0
"?Interviewer: 'That's it
".Pelé: "Well, most of us are over 75 years old now
 

شکیب

محفلین
شائقین متوجہ ہوں. میرے دوست نے روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدے ہیں لیکن پریشانی یہ ہے کہ انہی دنوں اس کی شادی مقرر ہو گئی ہے.

اگر کوئی اس کی جگہ لینا چاہتا ہے تو برائے مہربانی چک نمبر 42 کی جامع مسجد میں بروز جمعہ پہنچ جائیں. دلہن کا نام "دلاری" ہے
 
شائقین متوجہ ہوں. میرے دوست نے روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹ خریدے ہیں لیکن پریشانی یہ ہے کہ انہی دنوں اس کی شادی مقرر ہو گئی ہے.

اگر کوئی اس کی جگہ لینا چاہتا ہے تو برائے مہربانی چک نمبر 42 کی جامع مسجد میں بروز جمعہ پہنچ جائیں. دلہن کا نام "دلاری" ہے
ہم آپ کی اس آفر میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا پاسپورٹ ابھی بنا نہیں ورنہ آپ کو مایوس نہیں کرتے ۔
 
Top