نبیل
تکنیکی معاون
روزنامہ جنگ کی اس خبر کے توسط سے شہر لنڈاؤ میں نصب ایک دیو ہیکل سمائیلی کا علم ہوا۔ اس سمائیلی کا موڈ عوام کے مزاج کا عکس ہوتا ہے اور اس کا تعین جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ راستوں میں نصب کیمروں کی مدد سے راہگیروں کی تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔ اس کے بعد سوفٹویر کے ذریعے ان تصاویر میں چہروں کے تاثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد غالب آنے والے تاثر کو فیل او میٹر پر ظاہر کر دیا جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں یہ فیل او میٹر دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ خبر میں لنڈاؤ کو جرمنی کا شہر بتایا گیا ہے جبکہ میرے خیال میں یہ شہر آسٹریا میں ہے۔