گلزار خان
محفلین
میرے ذہن میں آج ایک بات آئی اور جب میں اس کی گہرائی میں گیا تو مجھے خود سے جواب نہیں ملا اور میں نے یوٹیوب پر بھی سرچ کیا لیکن مجھے وہاں سے بھی مایوسی ہوئی اور لیٹنے کے لیے بیڈ پر آیا تو سوچا کیوں نا محفل پر پوچھا جائے یہاں شائد کوئی تسلی بخش جواب دے دے ۔۔؟ ہم چونکہ پردیس میں ہیں اور غالبا بہت سے احباب محفل پردیس میں استعمال کرتے ہیں تو بات یہ ہے کہ ہم لوگ یا ہماری بہنیں بیٹیاں یا بیوی اپنی تصاویر ہمیں بھیجتی ہیں اور تصویریں کبھی موبائل کی میموری فل ہونے کی وجہ سے یا کسی اور دوسری وجہ سے ہم ڈیلیٹ کر دیتے ہیں ۔ یہاں ایک اور بات یہ واضح کردوں کہ جو ڈیلیٹ شدہ فوٹوز ہیں میں انکی بیک ریکوری کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ میرا سوال یہ ہے کہ جو فوٹوز ہم ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو وہ ہمارا ڈیٹا کہیں اور چلا جاتا ہے ہمارے موبائل کے علاوہ ؟ کیوں کہ وہ فوٹوز کی اب ہمیں ضرورت نہیں ہے تو کیا وہ فوٹوز آج نہیں کل نہیں یا پھر کبھی یا کئی مہینے سال بعد یہ جو ویب سائٹز چلا رہے ہوتے ہیں، انکے پاس تو نہیں چلی جائے گی یا وہ کبھی دیکھ تو نہیں سکتے ہماری فیملی کی فوٹوز وہ نکال تو نہیں سکتے کبھی بھی ۔۔۔۔۔۔؟