ام نور العين
معطل
کسی صاحب ایمان کو دین اور شریعت پر عمل کے لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیںہونی چاہیے
اس لیے اس میری مانیے اور اس بحث کو خواہ مخواہ طول مت دیں، میںپردے کا انکاری ہرگز نہیںہوں، پردہ شریعت کا حکم ہے ہر مسلمان عورت کے لیے
حجاب کا حکم منوا کون رہا ہے؟ صرف اتنی درخواست کی تھی کہ کسی مخصوص شناخت کی تضحیک مت کیجیے ۔
درست ، مگر لباس اور فیشن کا اسلامی ثقافت سے گہرا تعلق ہے ۔اسلامی ثقافتی شناخت ،حجاب کی تضحیک پر بات شروع ہوئی ۔یاد رہے کہ یہ تھریڈ فیشن اور ملبوسات کے فورم میں ہے نہ کہ مذہب کے فورم میں۔
بہتر یہی ہے کہ اس بحث کو مذہب کے فورم پر لے جایا جائے ۔ تاکہ وہاں کسی علمی بحث کا آغاز ہوسکے ۔ جن آیتوں اور حدیثوں کو حجاب کے سلسلے میں کوٹ کیا جاتا ہے ۔ وہ زیر ِ موضوع ہونا چاہیئے کہ حجاب کا اصل پس منظر سامنے آسکے ۔ ورنہ ہر کسی کا اپنا اپنا نکتہِ نظر اور خیالات ہوتے ہیں ۔ ان سے آدمی کسی بھی زاویئے سے اختلاف کرسکتا ہے ۔ ہاں جب مذہبی احکامات کے حوالے سے کوئی بات کہی جائے تو اس کے ثبوت اور استدلال بھی پیش ہونا چاہیئے ۔ صرف فتوؤں کے ہانڈی الٹنے سے بات نہیں بنتی۔
دوسری بات یہ کہ لوگوں کو بھی دوسروں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہیئے ۔ مسلم امہ میں لاکھوںخواتین پردہ کرتیں ہیں ۔ اگر وہ کرتیں ہیں اور اس سے کسی کو الجھن ہوتی ہے ۔ اس الجھن کا سبب سمجھ نہیں آیا ۔
دوسروں کی شناخت کے احترام کے حق میں آیات اور احادیث کے دلائل کی کیا ضرورت ہے ؟ جس قانون کے تحت لطیفوں میں سے دوسروں کے متعلق دل آزار مواد حذف کیا جاتا ہے ، اسی طرح دوسرے موضوعات میں بھی ایسی باتوں سے منع کرنا چاہئیے۔