فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ؛خیبر پختونخوا

الف نظامی

لائبریرین
وزارت پانی وبجلی نے خیبر پختوانخواکی عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواکی عوام سے تین سال کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت پانی وبجلی کے مطابق نیپرافیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا طریقہ وضع کرے ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم کم ازکم 10 اقساط میں وصول کی جائے۔
واضح رہے کہ مارچ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم وصولی سے روک دیا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
02 اپریل 2014
سپریم کورٹ نے خیبر پی کے میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس کے دوران سپریم کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی روکنے کا حکم معطل کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیپرا کی درخواست بھی سماعت کیلئے منظور کر لی جبکہ عدالت نے نیپرا کو صارفین سے بقایا جات دس اقساط میں وصول کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنانے سے قبل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری نہیں کیا۔ وفاق کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

17 دسمبر 2013
پشاور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کو غیر قانونی قرار دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی چندہ باکس بن گیا ہے۔
 
Top