سحرش سحر
محفلین
قائد تجھے سلام
وہ زندگی کے نشیب وفراز سے گزرتےگزرتے جب ذرا سا سستانے کورکا اور سر اٹھا کر آگے دیکھا تو وہ ششدر رہ گیا کیوںکہ وہ تو ایک ساحل کی طرف نکل آیا تھا ۔
ایک وسیع پر خمارسمندر کے ساحل پر .... جس کے بیچ میں ایک بہت بڑا منجدھار ہے اور اسمیں سواریوں سے بھری ایک کشتی ڈانواڈول ہو رہی ہے ۔ بس ڈوبنے ہی کو ہے ۔ بپھری ہوئی موجیں اپنی جان لیوا بانہوں میں اس کشتی کو لینے کوبڑھ رہی ہیں بلکہ لگتا ہے کہ آج پورے سمندر کی سازش ہیے کہ یہ کشتی کناریے پر نہیں لگنی چاہئے ۔
...اب کیا ہو گا ...... شور ہے... چیخ و ہکار ..آہیں ہیں.....بچاؤ ...بچاؤ ... یا اللہ ...یا مسبب الاسباب ....ہمیں بچا لو ....کسی موسی کو بھیج ....اللہ ...اللہ...
سواریوں میں سے کسی کواپنی جان کے لالے پڑے ہیں تو کسی کو اپنے پیاروں کی ..کسی کو اپنے پاس موجود مقدس امانت کی فکر لا حق ہے ایک عجب نفسا نفسی میں کسی کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا ۔
اس نے بھی آو دیکھا نہ تاؤ، سمندر کی غصیلی دیوہیکل موجوں کو خاطر میں لائے بغیر چھلانگ لگا دی اور اللہ کے فضل وبرکت سے ہمت کی چڑھی، منجدھار کے پاس جا کر سمندر کے سینے پر دے ماری ....سمندر تھم گیا ....کشتی سنبھل گئی ۔ اور جاکر سواریوں کو با حفاظت ساحل پر لے آئے ......الحمدللہ مسلما نا ن ہند کی کشتی پاکستان کو ساحل نصیب ہو گیا ۔
سوائے چند ایک سواری کے مگر ان کی تلاش ابھی بھی جاری ہے کوئی با ہمت انھیں بھی ڈھونڈ نکالے گا ۔
ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح کو اللہ بلند درجہ عطا فرمائیں ۔ امین

آخری تدوین: