قائم علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب۔۔۔۔۔۔مختلف حلقوں میں رقص:D

بھلکڑ

لائبریرین
قائم علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب
176213_21749192.jpg

پیپلز پارٹی کے رہنماء سید قائم علی شاہ سادہ اکثریت کے ساتھ تیسری مدت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہو گئے۔ قائم علی شاہ کو 86 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امتیاز شیخ کو 18 اور سردار احمد کو 48 ووٹ ملے۔
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماء قائم علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بن گئے ہیں۔ قائم علی شاہ نے 8 مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لیا اور 7 میں کامیابی حاصل کی۔ 6 بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید قائم علی شاہ 13 ستمبر1933 ء میں خیرپور میرس میں پیدا ہوئے۔ قائم علی شاہ نے جامعہ کراچی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور پھر ایس ایم لاء کالج سے ایل ایل بی کیا۔ اسی دوران قائم علی شاہ اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان مظبوط تعلق قائم ہوا۔ قائم علی شاہ 1960 ء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں خیر پور ڈسٹرک کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ 1967ء میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ قائم علی شاہ نے 1970 ء میں پہلی بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر خیرپور میرس سے قومی اسمبلی کے لیے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے جس کے بعد انہیں ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی کابینہ میں بھی جگہ دی اور انہیں صنعت اور امور کشمیر کا وفاقی وزیر مقرر کیا۔ 1977 ء میں جنرل ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگایا تو قائم علی شاہ بھی ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر کابینہ کے اراکین کے ساتھ گرفتار ہوئے۔ مارشل لاء کے دوران وہ مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ ضیاء الحق کی موت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان واپس آئیں اور قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی سندھ کا صدر مقرر کیا۔ 1988 ء کے عام انتخابات میں خیرپور میرس میں اپنے حلقے سے کامیابی حاصل کرنے بعد 2 دسمبر 1988 ء کو قائم علی شاہ پہلی مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 1990ء، 1993ء ، 2002 ء اور 2008 ء کے عام انتخابات میں بھی اپنے روایتی حلقے سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔ قائم علی شاہ دوسری بار 2008 ء میں وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے اور 21 مارچ 2013 ء تک اس عہدے پر فائز رہے 2013 ء کے عام انتخابات میں بھی قائم علی شاہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
دُنیا نیوز۔۔
ساجد نے تدوین کی
 
Top