طالوت
محفلین
جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے پاکستان میں حالیہ تاریخی بد ترین سیلابوں نے پاکستان کے طول و عرض میں ناقابل برداشت تباہی مچائی ہے اور سچ تو یہ ہے کہ پاکستانیت کے حامل پاکستانیوں کی حیثیت سے بڑھ کر اس تباہی میں ہر کوئی سکتے کی کیفیت میں ہے ۔ ایسے میں اگرچہ بہت سے ادارے تنظیمیں اور شخصیات اپنی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں مگر سابقہ تجربات کی بنا پر پاکستانیوں کی اکثریت امداد کی شفاف طریقے سے تقسیم کے معاملے میں خاصے تحفظات رکھتے ہیں اور اس کا تجربہ مجھے ذاتی طور پر بھی ہو چکا ہے مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان کے دو نامور صحافی جو نا صرف عالمی صحافی تصور کئے جاتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی کسی قسم کے تعصب اور الزامات سے پاک ہے اس معاملے میں جوش خروش سے حصہ لے رہے ہیں ۔
جی ہاں ! میں بات کر رہا ہوں سید طلعت حسین اور کاشف عباسی کی ۔ ان دونوں حضرات نے ایک مشترکہ اکاؤنٹ میں اپنی ذاتی تیرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے اس نیک کا م کا آغاز کیا ہے اور آج کی نشریات میں ایک کروڑ سے زائد روپے کا وعدہ پاکستانیوں نے ان سے کیا ہے ۔ ایسے حالات میں سوائے چند ایک دیگر اداروں کے یہ دو افراد بھی بلاشبہ ایسی شخصیات ہیں جن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے اور ان دونوں صاحبا ن نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف اس امدادی رقم یا سامان کی نہ صرف ہر ممکن تک مستحق افراد کو پہنچانے کی نگرانی کریں گے بلکہ وقتا فوقتا عوام الناس کو بھی اس سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔
تمام اہل وطن سے گزارش ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کرنے میں جلدی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔ الحمدللہ میں اپنے فرض سے سبکدوش ہو چکا امید ہے کہ آپ احباب بھی نہ صرف اس میں جلدی کریں گے بلکہ دیگر اہلیان پاکستان کو بھی اس جانب مائل کریں گے ۔
تفصیلات کے لئے آج ٹی وی
Account Details for Flood Relief
[/URL][/IMG]
وسلام

Title of Account: Syed Talat Hussain/ Kashif Abbasi
Account No: 0516616341000689
Bank: Muslim Commercial Bank
Branch: Stock Exchange Branch, Blue Area, Islamabad
Branch Code: 1390
Swift Code: MUCBPKKAA
For further details:
+92-51-111010010
SMS: +92-347-5023842 ÷ +92-301–5473521

ہمارے لوگ ہمارے منتظر ہیں ۔
وسلام