قابوس

فلک شیر

محفلین
قابوس
-------------------

آج خواب گاہ میں
تمہارے ساتھ صرف قابوس سوئے گا
یک چشم ، ہزار پایہ ، درجنوں ہاتھ لیے
اندھیرے کے کیچڑ کا وہ مشاق راہی
زبانیں تلوار کیے خدام کے جلو میں
تمہاری طرف ہی محوِ سفر ہے

ایسا کرو، آج کی رات
اپنے رفیقِ حیات خوابوں کو، صحن میں
پُرکھوں کے ہم عمر
جٹادھاری برگد کی گھنی ڈاڑھیوں میں
بے ترتیبی سے ٹانک آؤ
اور دونوں کے گرد اسمِ پاک کا حصار کھینچنا نہ بھولنا

فلک شیر
 
Top