حسان خان
لائبریرین
مندرجہ ذیل بیشتر تصاویر ایرانی خبر رساں ادارے 'خبرگذاریِ مہر' سے ابلاغِ معلوماتِ عامہ کی نیت سے اخذ کی گئی ہیں۔
منبعِ اول
منبعِ دوم
منبعِ سوم
قاجاری عہد کے ایران کی مزید تصاویر میں دلچسپی رکھنے والے احباب کتابِ ذیل کی طرف رجوع کر سکتے ہیں، جو اپنے موضوع کے حوالے سے بہت معلوماتی اور محققانہ کتاب ہے۔
قاجار در گذرِ تصویر
"قاجار خاندان ایک (آذربائجانی) ترک النسل ایرانی شاہی خاندان تھا، جس نے ۱۷۸۵ء سے ۱۹۲۵ء تک فارس (ایران) پر حکومت کی۔"
اردو ویکی پیڈیا (سرخ کردہ لفظ میرا اپنا اضافہ ہے۔)
بیشتر تصویریں ناصرالدین شاہ قاجار (م. ۱۸۹۶ء) کے عہدِ حکومت سے تعلق رکھتی ہیں۔
اصفہان کے ارمنی۔۔ شاہ عباس صفوی نے اپنے زیرِ نگیں علاقے ارمنستان سے کئی ارمنی باشندے اپنے نئے دارالحکومت اصفہان میں منتقل کیے تھے، جنہوں نے وہاں جُلفا کے نام سے اپنا محلہ آباد کیا تھا۔ ارمنی باشندوں کا یہ محلہ ابھی بھی اصفہان میں موجود ہے۔
ارمنی قوم مسیحیت کو بطور قومی دین کے اپنانے والی پہلی قوم تھی، اور اس قوم کی مسیحیت سے وفاداری مشہور رہی ہے۔ چونکہ ایران کی مسیحی اقلیت عموماً ارمنی نسل سے تعلق رکھتی ہے اس لیے ایرانی معاشرے میں ارمنی اور مسیحی تقریباً ہم معنی الفاظ ہیں۔
ارمنی راہبائیں
یہ بھی ارمنی ہیں۔
جاری ہے۔۔۔

آخری تدوین: