قادیانیوں کی حیثیت : شرعی اعتبار سے

عاطف میاں کے مسئلے پر جو بحث چھِڑی اس میں بہت سے لوگوں نے یہ دلیل دی کہ قادیانی خود کو غیر مسلم نہیں مانتے، اور یہی اس مسئلے کی بنیاد ہے۔ اگر وہ خود کو ایک اقلیت تسلیم کریں تو انہیں اقلیتوں والے حقوق دئے جائیں گے۔

میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ اس رائے کی شرعی دلیل کیا ہے کہ ایک غیر مسلم سے اقرار کروانا کہ وہ غیر مسلم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو یہ مسئلہ درپیش نہ تھا۔ فتنہ ارتداد کے دوران کیا اس کے بارے میں خلفا راشدین کا کوئی فتوی موجود ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
اس رائے کی شرعی دلیل کیا ہے کہ ایک غیر مسلم سے اقرار کروانا کہ وہ غیر مسلم ہے؟
آپ کی بات درست ہے کہ ایک غیر مسلم سے یہ اقرار کروانا کہ وہ غیر مسلم ہے، عجیب مطالبہ ہے۔ تاہم، اگر قادیانی خود کو غیر مسلم تصور نہ کریں تو یہ مسئلہ درپیش آ سکتا ہے کہ ان سے اس بابت استفسار کیا جائے۔ قادیانیوں کو پاکستان میں اقلیت ہی تصور کیا جاتا ہے۔ ان سے صرف یہی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا مذہب کون سا ہے، اور بس!
 
فاخر رضا

محفلین
چھ اور سات مارچ 2016، ام القریٰ یونیورسٹی مکہ میں پروفیسر عاطف میاں کا لیکچر تھا. کیا سعودی عرب میں بھی قادیانی کافر ہیں
 
سین خے

محفلین
چھ اور سات مارچ 2016، ام القریٰ یونیورسٹی مکہ میں پروفیسر عاطف میاں کا لیکچر تھا. کیا سعودی عرب میں بھی قادیانی کافر ہیں

مجھے اس خبر پر یقین نہیں آیا تھا۔ پھر ام القریٰ کی سائٹ پر اس کانفرنس کے بارے میں ایک ویڈیو مل گئی۔

First International Conference on Islamic Economics and Banking - College of Islamic Economics and Finance | Umm Al-Qura University

ویڈیو میں0:26 پر یہ لکھا نظر آتا ہے

Researcher, Practitioners and Sharia Scholars in one place.

1:05 پر عاطف میاں کی تصویر distinguished speakers میں نظر آتی ہے۔

اور یہ رہے keynote speakers

Keynote Speakers - College of Islamic Economics and Finance | Umm Al-Qura University

Speakers-1%20copy.png
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مجھے اس خبر پر یقین نہیں آیا تھا۔ پھر ام القریٰ کی سائٹ پر اس کانفرنس کے بارے میں ایک ویڈیو مل گئی۔

First International Conference on Islamic Economics and Banking - College of Islamic Economics and Finance | Umm Al-Qura University

ویڈیو میں0:26 پر یہ لکھا نظر آتا ہے

Researcher, Practitioners and Sharia Scholars in one place.

1:05 پر عاطف میاں کی تصویر distinguished speakers میں نظر آتی ہے۔

اور یہ رہے keynote speakers

Keynote Speakers - College of Islamic Economics and Finance | Umm Al-Qura University

Speakers-1%20copy.png
 
عاطف میاں کے مسئلے پر جو بحث چھِڑی اس میں بہت سے لوگوں نے یہ دلیل دی کہ قادیانی خود کو غیر مسلم نہیں مانتے، اور یہی اس مسئلے کی بنیاد ہے۔ اگر وہ خود کو ایک اقلیت تسلیم کریں تو انہیں اقلیتوں والے حقوق دئے جائیں گے۔

میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ اس رائے کی شرعی دلیل کیا ہے کہ ایک غیر مسلم سے اقرار کروانا کہ وہ غیر مسلم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو یہ مسئلہ درپیش نہ تھا۔ فتنہ ارتداد کے دوران کیا اس کے بارے میں خلفا راشدین کا کوئی فتوی موجود ہے؟
پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کے بارے میں شق کی وجہ سے یہ آئینی ایشو ہے۔ اس شق کی بنیاد پر ہی ایسا کہا جا رہا ہے۔
شرعی حوالے سے شاید ایسی نظیر موجود نہ ہو کہ کسی سے ایسا سوال کیا گیا ہو۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کے بارے میں شق کی وجہ سے یہ آئینی ایشو ہے۔ اس شق کی بنیاد پر ہی ایسا کہا جا رہا ہے۔
شرعی حوالے سے شاید ایسی نظیر موجود نہ ہو کہ کسی سے ایسا سوال کیا گیا ہو۔
شرعی حوالے سے جو نظیر موجود ہے اسے دیکھنے کیلئے کوئی تیار نہیں.
اس شرعی نظیر کے پیش نظر قادیانیوں کو پاکستانی آئین کا شکرگزار ہونا چاہیے
 
پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کے بارے میں شق کی وجہ سے یہ آئینی ایشو ہے۔
رہی یہ بات کہ یہ شق آئین میں کیوں موجود ہے، سو اس کی کچھ وجوہات فیصل بھائی نے درج ذیل مراسلے میں بیان کردی ہیں:
یہ دفعہ نہ تو یکطرفہ طور پر شامل کی گئی تھی اور نہ ہی ان کا موقف سنے بغیر آئین میں شامل ہوئی تھی۔ بنیادی عقائد کا اختلاف مثلا۔
نبوت کا جاری ہونا یا نہ ہونا اور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے بعد کسی نبی کا آسکنا یا نہ آسکنا۔
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں محمد سے مراد۔
احمدیوں کے علاوہ تمام مسلمانوں کی ان کی نظر میں کافرانہ حیثیت اور احمدی عقائد کے علاوہ تمام مسلمانوں کے کافر ہونے کا عقیدہ۔
ایک ہی شخص کا خودہی مریم اور ابن مریم - امام مہدی اور نبی ہونے کا دعویٰ اور اس کے پیروکاروں کا اسے عقیدہ ماننا۔
مرزا غلام قادیانی کو محمد سے بڑھ کر ماننا
تذکرہ کے نام سے ایک الگ کتاب کا وجود اور اس کتاب کی الہامی حیثیت پر ان کا ایمان

اور بھی بہت سے ایسے عقائد ہیں جو بنیادی اسلامی عقائد سے متصادم ہیں اگر اجازت ہو تو ان کی بنیادی اور ان کے مذہبی پیشوا کی اپنی کتابوں کے سکینز یہاں لگائے جا سکتے ہیں جنہیں دیکھ پڑھ کر اور باقاعدہ تصدیق کر کے آپ اپنی مرضی کے عالم سے انکے متعلق سوال بھی کر سکتے ہیں۔ اور اگر یک طرفہ ہونے کا شک ہو تو اسی فورم پر اسمبلی کی کاروائی شیئر کی جا سکتی ہے جسے دیکھ کر یک طرفہ ہونے کا الزام اپنی حقیقت خود بتا دے گا۔

آباؤاجداد اور مذہبی رہ نما میں فرق ہوتا ہے۔ آباء و اجداد کے طعنے کہیں نہیں دیئے جاتے البتہ انکے نام نہاد نبی کے خلفاء کے بیانات اور اپنی امت کو احکامات اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے نہ تو مخلص ہیں اور نہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب ایک ایسا شخص جسے آپ مامور من اللہ بھی سمجھتے ہوں ۔ اپنے نبی کا نائب بھی سمجھتے ہوں اور جس کا حکم آپ کے لیئے فائنل اتھارٹی ہو اس کی بات آپ کے آباؤاجداد جیسی نہیں ہو سکتی ۔ قادیانیوں کے خلیفہ سے غیر مشروط اور غیر قابل تقسیم وفاداری ان کے حلف رکنیت کی شرائط میں شامل ہے۔ جو اب تک آنے والے تمام کے تمام بشمول موجودہ خلیفہ کے یہ ثابت شدہ امر ہے کہ وہ پاکستان کے مخالف ہیں اور ان کے احکامات پر ہی قادیانی نہ تو اپنا مذہب ظاہر کرتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے ظاہر کرنا ہی پڑے تو پاکستان کے سیاسی نظام میں حصہ نہیں لیتے اور مسلسل ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں

مزید یہ کہ میں نے تو حالات سیدھا سا تجزیہ کیا تھا، نجانے زیک کس بات پر خار کھائے بیٹھے تھے۔ :)
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اس دھاگے کا عنوان دل چسپ ہے۔ جب بات ان کی شرعی حیثیت کی ہوگی تو لا محالہ مندرجہ ذیل باتیں زیر بحث آئیں گی۔
۱۔ ان کے کفریہ عقائد
۳۔ ان کے داعی یا مذہبی مصلح کی سیرت
۴۔ ان کے خلفاء کی حیثیت ان کے مذہبی عقائد کے مطابق
۵۔ ان کے خلفاء کی سیرت اور اسلام مخالف اداروں ۔ ممالک اور تنظیموں میں انہیں حاصل مراعات
٦۔ علماء امت کے ان کے خلاف فتاویٰ اور ان کے مذہبی پیشوا اور اس کے خلفاء کے امت اسلامیہ کے خلاف فتاویٰ
۷۔ دنیا میں ان کی الگ مذہبی حیثیت کے متعلق مختلف عدالتوں کے فیصلے
۸۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہونے والی کاروائی کا مکمل ٹرانس کرپٹ
۹۔ پاکستان بالخصوص اور امت مسلمہ بالعموم کے خلاف ان کےمتنازعہ کام
۱۰۔ ان کے پلیٹ فارم سے چلنے والی تحاریک اور عالم اسلامی پران کے مضمرات ۔

کیا ادارہ اردو محفل یہ یقین دہانی کروا سکتا ہے کہ اس دھاگے کو نہ تو مقفل کیا جائے گا اور نہ ہی اس دھاگے میں غیر علمی اور غیر متعلقہ پوسٹس کو جگہ دی جائے گی۔۔؟ البتہ شائستہ علمی انداز میں ہونے والی گفتگو کو جاری رکھا جائے گا۔ البتہ کچھ عقائد اور کتابوں کے اسکینز کچھ لوگوں ۔ گروپس کے لیئے ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں جنہیں حذف نہ کیا جائے گا کیونکہ وہ بھی اس مقدمے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

ادارہ کے جواب پر میرا اگلا جواب منحصر ہے کیونکہ ایک بندہ اتنی محنت سے کچھ مکمل کرے اور پھر دوسرا اسے حذف کر کے دھاگہ مقفل کر دے تو یہ ایک کوفت دینے والا معاملہ ہوگا جو تحقیقی کام کرنے والوں کے لیئے بہت دردناک ہوتا ہے۔
 
ابوعبید

محفلین
میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ اس رائے کی شرعی دلیل کیا ہے کہ ایک غیر مسلم سے اقرار کروانا کہ وہ غیر مسلم ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو یہ مسئلہ درپیش نہ تھا۔ فتنہ ارتداد کے دوران کیا اس کے بارے میں خلفا راشدین کا کوئی فتوی موجود ہے
اس تھریڈ میں اس موضوع کو بھی شامل کر لیا جائے کہ اگر
کوئی غیر مسلم خود کو ببانگ دہل مسلمان کہےتو اس کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر قادیانی خود کو غیر مسلم تصور نہ کریں تو یہ مسئلہ درپیش آ سکتا ہے کہ ان سے اس بابت استفسار کیا جائے۔

اس تھریڈ میں اس موضوع کو بھی شامل کر لیا جائے کہ اگر
کوئی غیر مسلم خود کو ببانگ دہل مسلمان کہےتو اس کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے ۔

ہم تو پہلے ہی آپ سے متفق ہیں۔۔۔!
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اس دھاگے کا عنوان دل چسپ ہے۔ جب بات ان کی شرعی حیثیت کی ہوگی تو لا محالہ مندرجہ ذیل باتیں زیر بحث آئیں گی۔
۱۔ ان کے کفریہ عقائد
۳۔ ان کے داعی یا مذہبی مصلح کی سیرت
۴۔ ان کے خلفاء کی حیثیت ان کے مذہبی عقائد کے مطابق
۵۔ ان کے خلفاء کی سیرت اور اسلام مخالف اداروں ۔ ممالک اور تنظیموں میں انہیں حاصل مراعات
٦۔ علماء امت کے ان کے خلاف فتاویٰ اور ان کے مذہبی پیشوا اور اس کے خلفاء کے امت اسلامیہ کے خلاف فتاویٰ
۷۔ دنیا میں ان کی الگ مذہبی حیثیت کے متعلق مختلف عدالتوں کے فیصلے
۸۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہونے والی کاروائی کا مکمل ٹرانس کرپٹ
۹۔ پاکستان بالخصوص اور امت مسلمہ بالعموم کے خلاف ان کےمتنازعہ کام
۱۰۔ ان کے پلیٹ فارم سے چلنے والی تحاریک اور عالم اسلامی پران کے مضمرات ۔

کیا ادارہ اردو محفل یہ یقین دہانی کروا سکتا ہے کہ اس دھاگے کو نہ تو مقفل کیا جائے گا اور نہ ہی اس دھاگے میں غیر علمی اور غیر متعلقہ پوسٹس کو جگہ دی جائے گی۔۔؟ البتہ شائستہ علمی انداز میں ہونے والی گفتگو کو جاری رکھا جائے گا۔ البتہ کچھ عقائد اور کتابوں کے اسکینز کچھ لوگوں ۔ گروپس کے لیئے ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں جنہیں حذف نہ کیا جائے گا کیونکہ وہ بھی اس مقدمے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

ادارہ کے جواب پر میرا اگلا جواب منحصر ہے کیونکہ ایک بندہ اتنی محنت سے کچھ مکمل کرے اور پھر دوسرا اسے حذف کر کے دھاگہ مقفل کر دے تو یہ ایک کوفت دینے والا معاملہ ہوگا جو تحقیقی کام کرنے والوں کے لیئے بہت دردناک ہوتا ہے۔
آپ کا جواب قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کے دلائل کے بارے میں لگتا ہے۔ اس بارے میں تو کوئی شک نہیں ہے۔

سوال اس بابت ہے کہ کیاُ غیر مسلم سے اس کے غیر مسلم ہونے کا اقرار کروانا ضروری ہے؟
دوسرا یہ کہ کیا ایسا نہ کرنے سے اس کے بحیثیت شہری اور انسان حقوق ساکت ہو جاتے ہیں؟
 
اس سوال کو اس تناظر میں دیکھنا کیسا رہے گا

غیر مسلم کے اپنے آپ کو مسلم ظاہر کرنے کے مسلمان معاشرے اور ملک پر اس کے اثرات
ایسا کرنے سے روکنے پر انسانی حقوق کا واویلا
 
اس سوال کو اس تناظر میں دیکھنا کیسا رہے گا

غیر مسلم کے اپنے آپ کو مسلم ظاہر کرنے کے مسلمان معاشرے اور ملک پر اس کے اثرات
ایسا کرنے سے روکنے پر انسانی حقوق کا واویلا
مسلم ظاہر کرنا اور اپنے آپ کو مسلمان ماننا دو مختلف چیزیں ہیں۔
مسلم ظاہر کرنے پر تو کوئی سزا نہیں شریعت کی رو سے۔ اسلام تو ظاہر کا اعتبار کرتا ہے۔ کئی یہودی اور منافق آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے دور میں خود کو مسلمان ظاہر کرتے رہے۔ جہاں تک میرے ذہن میں آتا ہے، ان صحابی کا نام شاید حذیفہ ابو یمان تھا جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام منافقوں کے نام بتائے تھے۔ وہ حضرت عثمان کے دور تک شاید زندہ رہے، کسی نے ان سے نام جاننے کی کوششش نہیں کی۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے منافقین کو جانتے ہوئے بھی کسی کو کوئی سزا نہیں دی۔ اس حکم میرے علم کہ جب تک کوئی ریاست کے خلاف اقدام نہ کرے اس وقت تک اس کے خلاف کچھ نہیں کیا جائے گا۔

قادیانیوں کے بارے میں ہر شخص جانتا ہے کہ وہ غیر مسلم ہیں۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
جب کوئی شخص مسلمان نہیں ہے تو وہ کیا ہے.
جیسے کہ نصاریٰ یہودی وغیرہ
قادیانیوں کے کیس میں وہ کیا ہیں
وہ خود کو کیا کہیں کیا پاکستان کے آئین نے اس کی تشریح کی ہے یا کسی عدالت نے
 
فرقان احمد

محفلین
قادیانی پاکستان کے آئین و قانون کے تحت اقلیت ہیں۔ اگر وہ خود کو قادیانی ڈکلیئر کرتے ہیں تو ان سے مزید باز پرس کا سوال نہیں۔ مسئلہ صرف ان افراد کا ہے جو قادیانی ہو کر خود کو اعلانیہ طور پر مسلم قرار دیتے ہیں۔
 
ابوعبید

محفلین
جب کوئی شخص مسلمان نہیں ہے تو وہ کیا ہے.
جیسے کہ نصاریٰ یہودی وغیرہ
قادیانیوں کے کیس میں وہ کیا ہیں
وہ خود کو کیا کہیں کیا پاکستان کے آئین نے اس کی تشریح کی ہے یا کسی عدالت نے
اس طرح تو عیسائی کس عدالت کے فیصلے کے تحت عیسائی ہیں اور ہندو کس کے تحت ہندو ؟؟
 
جب کوئی شخص مسلمان نہیں ہے تو وہ کیا ہے.
جیسے کہ نصاریٰ یہودی وغیرہ
قادیانیوں کے کیس میں وہ کیا ہیں
وہ خود کو کیا کہیں کیا پاکستان کے آئین نے اس کی تشریح کی ہے یا کسی عدالت نے
1974ء ميں وزیر اعظم پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں احمدیوں جن کوقادیانی بھی کہا جاتا ہے ، کوغیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا ، قومی اسمبلی میں مولانا شاہ احمد نورانی نے 30 جون 1974ءکو ایک تاریخی قرارداد جمع کرائی کہ یہ لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی مانتے ہیں جبکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں لہٰذا اس باطل عقیدے کی بنا پر احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے اور 6 ستمبر 1974ء تک بحث و تمحیص کے بعد اسے ایک قانونی شق کی حیثیت دے دی گئی۔ دوسری آئینی ترمیم کے اس حصے جس میں احمدیوں کو واضح طور پر آئین پاکستان نے غیر مسلم قرار دیا ہے،اس کو آردینس 20 کہا جاتا ہے ۔
اس قانون کے پاس ہوتے ہی احمدیوں نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اس قانونی ترمیم کو چیلنج کیا، مسلمانوں کی طرف سے ڈاکٹر سید ریاض الحسن گیلانی اور احمدیوں کی طرف سے فخرالدین جی ابراہیم نے اس کیس کی پیروی کی، لیکن مرزا احمدغلام قادیانی کی تصانیف میں لکھی ہوئی اسلام مخالف باتیں دلائل قاطعہ ثابت ہوئیں اور احمدی کورٹس میں بھی خود کو مسلمان ثابت نہ کر سکے۔
لنک
 
Top