فیصل عظیم فیصل
محفلین
قادیانیوں کے بارے میں یقینا ہر شخص جانتا ہے کہ وہ غیر مسلم ہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ اسی وجہ سے قادیانی اپنے آپ کو مسلمان معاشرے میں مسلمان کی حیثیت سے ظاہر کرتے ہیں اور اپنے آپ کو مسلمان بتاتے ہیں ۔ اور موقع محل دیکھتے ہوئے اپنے دین کی تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔ کبھی شیعہ ظاہر ہو کر دوسرے مسالک کے خلاف گفتگو کریں گے۔ کبھی سنی بن کر اہل تشیع کے خلاف گفتگو کریں گے۔ کبھی اہل حدیث ظاہر کر کے دونوں کے خلاف گفتگو فرمائیں گے۔ اس طرح معاشرے میں ایسے لوگوں کو تلاش کریں گے جو نہ تو تحقیق اور نہ ہی پہچان رکھتے ہونگے۔ دوسرا کام جو یہ کرتے ہیں احادیث سے ثابت عقائد کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کریں گے۔ مثال کے طور پر حیات عیسیٰ والے معاملے پر شک و شبہ ڈالیں گے۔ پھر ختم نبوت پر شک و شبہ ڈالیں گے۔ اور آخر میں اپنی دعوت پیش کر دیں گے جس کے ساتھ مالی آسودگی کا لالچ بھی شامل ہوگا۔ یہ عمومی طریقہ ہے البتہ ہر انسان پر مختلف طرح سے یہ اپنے گر آزماتے ہیں۔ جب خود کو مسلمان ظاہر کرنے والا ایسی بات کرتا ہے تو ایسا انسان جسے ان باتوں کا علم بھی نہیں یا علم میں کمی ہے وہ متاثر بھی ہو سکتا ہے اور مرتد بھی ایسے معاملات میں ان کا خود کو مسلمان ظاہر کرنا معاشرے میں فساد اور خرابی کا باعث ہے۔