قبائل کا جرگہ ، طالبان کو علاقہ خالی کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دیدی

Latif Usman

محفلین
اسکا مطلب یہ ہے کہ اچھائی زندہ باد ،برائی مردہ باد!

جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں کا مطالبہ بالکل حق بجا ہے۔ کب تک یہ تماشائیوں کی طرح اپنے گھروں کی تباہیاں اور بربادیاں دیکھتے رہے گے؟

جہاں بھی طالبان کا قیام ہو گا وہاں خون خرابہ، بدامنی، تباہی و بربادی، ہنگامہ آرائی ، قتل و غارت کا بازار گرم رہے گا۔دہشت گرد طالبان ہمارے سے ہمارے ہی اپنوں کے جنازے اٹھوا رہے ہیں۔ طالبان دھڑوں کو علاقے سے نکالنے سے ہی علاقہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ ہم مزید سانحات کا انتظار نہ کریں بلکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قبائلیوں میں شعور بیدار ہو چکاہے ۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی، قتل و غارت گری ہمارے دین اور مذہب کےخلاف ہے، اسلام خود بھی امن و سلامتی کا دین ہے اور دوسروں کو بھی امن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/waziristan/03-Dec-2015/302099
 

اکمل زیدی

محفلین
مذہب کے نام پر دہشت گردی، قتل و غارت گری ہمارے دین اور مذہب کےخلاف ہے، اسلام خود بھی امن و سلامتی کا دین ہے اور دوسروں کو بھی امن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔
بےشک ..اسلام سلامتی کا مذھب ہے ."لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ... .یہ فیصلہ تو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا...
 
Top