قدیر احمد کی تصاویر

اجنبی

محفلین
لیجیے جناب یہ پہلی تصویر میرے بھانجوں کی ہے ۔ بڑے کا نام فراز احمد اور چھوٹے کا نام علی احمد ہے
 

Attachments

  • fraz_-_ali_520.jpg
    fraz_-_ali_520.jpg
    23.1 KB · مناظر: 412

جہانزیب

محفلین
میں نے نیچے بتایا بھی ہے کہ اپنی تصاویر کی تشہر نہیں کرتے مگر اب بھگتو :lol:
ویسے تصویر کے بارے میں :zabardast1:
 
بہت خوب

قدیر بھائی آپکی فوٹو دیکھ کر اچھا لگا مگر تب آپ چھوٹے تھے اب بڑے ہوچکے ہیں تو کچھ تازہ بتازہ اور نو بنو فوٹو ارسال فرمائیے۔ :prince:
 

منہاجین

محفلین
بھانجاجاتِ قدیر

ڈاکٹر اِفتخار راجہ:

اُوپری تصویر میں قدیر نہیں ہے۔ وہ تو بھانجاجات ہیں محض۔
 

اجنبی

محفلین
اوپیرا میں محفل

ہاں جی اوپر والی تصویر میرے بھانجوں کی ہے اور ساییڈ والی تصویر میری ہے تقریباً تین سال پرانی ہے ، ویسے پپو بچہ ہے نا :lol:

یہ نیچے والی تصویر ہماری محفل کی ہے جو کہ اوپیرا میں کچھ یوں دکھائی دی ہے
 

Attachments

  • opera-mehfil_654.jpg
    opera-mehfil_654.jpg
    219.7 KB · مناظر: 379

شعیب صفدر

محفلین
گزشتہ موضوع دیکھیے :: اگلا موضوع دیکھیے

والے الفاظ درست نظر نہیں آ رہے آپیرا پر اس کو درست کرے جناب۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آُپ لوگ مایوس نہ ہوں، کام آہستہ آہستہ ہوتے رہیں گے۔ فورم بنانے والوں نے اسے انٹرنیٹ ایکسپلورر ذہن میں رکھ کر بنایا تھا اور یہی بات ہمارے گلے پڑ گئی ہے۔ نئے نئے براؤزر نئے نئے آبجیکٹ ماڈلز کے ساتھ آ رہے ہیں جنہیں استعمال کرنا فیشن بھی بن جاتا ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ براؤزر ایک دوسرے کے ساتھ کمپیٹیبل آبجیکٹ ماڈلز پر مبنی ہوتے۔۔ :cry: میں ابھی فائرفاکس کے مسائل سے فارغ نہیں ہوا تھا، اب اوپیرا بھی نکل آیا ہے۔

شعیب صفدر، آپ حوصلہ رکھیں، انشاءاللہ کبھی نہ کبھی یہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
 

اجنبی

محفلین
واہ جی واہ نبیل ، داد ملی ہی کب ہے جو میں غائب ہوں گا ۔ ہم تو داد کے انتظار میں سوکھ گئے مگر دال ہی نہ گلی :cry:
 
تصحیح

shoiab safdar نے کہا:
گزشتہ موضوع دیکھیے :: اگلا موضوع دیکھیے

والے الفاظ درست نظر نہیں آ رہے آپیرا پر اس کو درست کرے جناب۔۔۔۔۔
یہ الفاظ اوپیرا میں اب بھی اسی طرح دکھائی دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اوپرا میں اردو کا تختہ بھی کام نہیں کرتا حتٰی کہ مجھے ونڈوز کا فونیٹک تختہ انسٹال کرنا پڑا مگر میرا تو اس نے دماغ خراب کردیا بیڑے ڈھونڈ کے میرا تو برا حال ہوگیا اور اوپر سے ادھر سے ادھر غلطی ہوئی نہیں اور ساری تحریر گڈمڈ ہوئی نہیں ۔ پتا نہیں اسکا نام فونیٹک کس ظالم نے رکھ دیاہے ورنہ اسکا نام تو ہیڈک ہونا چاہیے تھا اور اب پھر اس ونڈوز کے اردو تختہ کو نکال باہرکیا ہے کہ خس کم جہاں پاک اور یہ پوسٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہی بھج رہا ہوں۔ کم سے کم کچھ ترتیب تو ہے
 

اجنبی

محفلین
جناب صوتی تختہ کلید کی سیٹنگ تقریباً ویسی ہی ہے جیسی اردو اوپن پیڈ اور دیگر صوتی کی بورڈز کی ، آپ نے شاید انسٹالیشن میں غلطی کی ہو ، دوبارہ چیک کیجیے
 
دوبارہ

جی یقیناُ کچھ ایسا ہی ہوا ہے تب سے کمپوٹر کی صحت کچھ“ مطخنجر“ سی (بقول ڈاکٹر منظور) ہے کچھ سست سا ہے، اسکی یاداشت بھی ماند پڑتی جارہی ہے، اب سوچ رہا ہوں کی ایک اور میموری خرید کر ساتھ میں لگا دوں اور پھر تجربہ کروں۔
 
Top