قدیم اور انمول مصنوعات

ایپل کی پرانی مصنوعات الماری کے کسی کونے میں پڑی رہتی ہیں کیونکہ ان کا کوئی خریدار نہیں ہوتا لیکن اس کمپیوٹر کا شمار ان مصنوعات میں نہیں ہوتا۔ یہ ایپل 1 ہے جس کو سٹیو ووزنیک نے سٹیو جابز کے والدین کے گیراج میں 37 سال قبل تیار کیا تھا۔ اس کمپیوٹر کو پچیس مئی کو جرمنی میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

130515105457__67578442_014_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ایپل 1 ان دیگر مصنوعات میں سے ایک ہے جو نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔ ان مصنوعات میں سے کچھ ایک سو سال پرانی ہیں۔ ان میں سے کچھ مصنوعات ایسی بھی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر تیار نہیں کیا گیا تھا جیسے سیلبی 8 ایچ صرف 200 کی تعداد میں بنے تھے۔

130515105459__67578445_021_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 
سیلبی 8 ایچ پاسکلائن کے مقابلے میں زیادہ بہتر لگتا ہے۔ پاسکلائن کو 1642 میں فرانسیسی ریاضی دان پاسکل نے ڈیزائن کیا اور یہ دنیا کا پہلا مکینیکل کیلکولیٹر تھا۔

130515105504__67578449_012_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 
تھری ڈی پرنٹنگ کا جنون 2013 میں ہوگا لیکن 1780 میں یہ پہلی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی کاپی پریس ہے۔ اس کو جیمز واٹ نے ڈیزائن کیا۔ جیمز کو سٹیم انجنز کے حوالے سے یاد رکھا جاتا ہے۔ اس کاپی پریس کو امریکی صدر تھامس جیفرسن نے بھی استعمال کیا تھا۔

130515105506__67578971_058_2_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 
آج کل کی مصنوعات کے مقابلے میں پرانے زمانے میں پائیدار مصنوعات تیار کی جاتی تھیں۔ فورڈ کا تیار کردہ یہ ٹائپ رائٹر 1895 کا ہے اور اس وقت اس کی قیمت بیس ہزار ڈالر ہے۔

130515105508__67578973_081_2_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 
اس نیلامی میں مکینیکل کھلونے بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اس کھلونے کو 1915 میں تیار کیا گیا۔ یہ کھلونا ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتا ہے اور مکینیکل بازو سے یہ چائے کا کپ پکڑتا ہے اور تمباکو نوشی بھی کرتا ہے۔

130515105510__67579031_498_6_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 
ایپل کی دیگر مصنوعات سمیت 1980 میں لیزا 1 کمپیوٹر بھی ہے۔ اس کا شمار ان پہلے کمپیوٹرز میں ہوتا ہے جس میں ماؤس کا استعمال کیا گیا۔

130515105512__67579033_015_copyright_2013_by_auction_team_breker_cologne_germany.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
زبردست مجھے قدیم اشیاء بہت پسند ہیں اورجمع کرنے کا شوق ہے
مٹی کے برتن اورپُرانی وضع کا گھریلوسامان
میرے ایک سوشل ورکردوست کا آفس ان اشیاء سے سجا ہے اوراُسے قدیم اشیاء بہت پسند ہیں
ان کی بیگم بھی ان سے چالیس سال قدیم ہیں :)
 

سید ذیشان

محفلین
یہ سب چیزیں تو بہت پرانی ہیں لیکن بچپن میں ایک چیز میرے پاس ہوتی تھی جس کا نام ہے speak and spell
images


اس پر کوئی بھی لفظ ٹائپ کرتے تو یہ اس کو بولتا تھا۔ مجھے تو اسوقت a b c بھی نہیں آتی تھی لیکن ایک لفظ سن کر میں بہت خوش ہوتا تھا اور وہ تھا much۔ اس لفظ میں بظاہر تو کوئی خاص بات نہیں لیکن پشتو بولنے والے جانتے ہیں کہ مچ پشتو میں مکھی کو کہتے ہیں۔ :D
 
یہ سب چیزیں تو بہت پرانی ہیں لیکن بچپن میں ایک چیز میرے پاس ہوتی تھی جس کا نام ہے speak and spell
images


اس پر کوئی بھی لفظ ٹائپ کرتے تو یہ اس کو بولتا تھا۔ مجھے تو اسوقت a b c بھی نہیں آتی تھی لیکن ایک لفظ سن کر میں بہت خوش ہوتا تھا اور وہ تھا much۔ اس لفظ میں بظاہر تو کوئی خاص بات نہیں لیکن پشتو بولنے والے جانتے ہیں کہ مچ پشتو میں مکھی کو کہتے ہیں۔ :D
گویا آپ کو "مکھیاں" پسند تھیں:thinking:
 
Top