اوہ واقعی؟؟؟ اس میں "ڈالر" کا کوئی کردار نہیں تھا؟؟؟ آج اگر ہر چیز ڈالر سے کسی دوسری کرنسی میں شفٹ ہو جائے تو پھر وہ وقت دور نہیں کہ "ڈالر" کی جان کو شدید بیماریوں کا سامنا ہو گا۔ "ڈالر" چلاؤ، امریکہ بچاؤ کی پالیسی پر عمل کر کے نجانے کتنے اور لوگوں کی جان لینی ہے۔ ہر شام کی سحر ہے یہ مت بھولیے گا۔ ہر جان کا حساب لازم ہے اس کے بغیر وقت کی مساوات کبھی متوازن نہ ہو گی۔فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کچھ تجزيہ نگاروں اور رائے دہندگان کے ليے يہ بہت سہل ہے کہ امريکہ اور بين الاقوامی برادری کی جانب سے ليبيا کے لوگوں کو قدافی کے فوجی حملوں سے بچانے کے ليے کی جانے والی کوششوں پر شديد تنقید بھی کرتے ہيں اور اپنے يک طرفہ جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
امریکہ لیبیا پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی زمینی فوج تعینات کی گئ جيسا کہ کچھ لوگ لوگ دعوی کرتے ہیں۔
حقيقت يہ ہے کہ امريکہ نے يہ اقدامات دیگر اتحاديوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اُس قرارداد (1973) کی منظوری کے بعد اٹھائے جس ميں لیبیا میں عام شہریوں پرلیبیا کی فوج کے حملوں کو روکنے کے لیےضروری کارروائی کی اجازت دی گئی ۔
بين الاقوامی برادری نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی کو موقع فراہم کيا تھا کہ وہ اپنے شہریوں پر حملے کرنا بند کر دے۔ ليکن اس نے يہ موقع کھو ديا ۔ اس کی فورسز نے ظالمانہ کاروائياں جاری رکھیں۔ جس کی وجہ سے ليبيا کے لوگوں کو شديد خطرات کا سامنا تھا۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos
اس میں یہ کہاں لکھا ہے کہ نیٹو ان پر حملے کرے گا ؟حقيقت يہ ہے کہ امريکہ نے يہ اقدامات دیگر اتحاديوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اُس قرارداد (1973) کی منظوری کے بعد اٹھائے جس ميں لیبیا میں عام شہریوں پرلیبیا کی فوج کے حملوں کو روکنے کے لیےضروری کارروائی کی اجازت دی گئی ۔
آپ اور آپ کی اقوام متحدہ کو ایسا صرف لیبیا میں ہی کیوں دکھائی دیا تھا ؟ دہائیاں بیت گئیں لیکن ریاست کشمیر اور فلسطین میں اس جیسا کچھ بھی نا آپ کو نظر آتا ہے اور نا آپ کی اقوام متحدہ کو ؟ دوغلی پالیسیاں اور منافقانہ رویے۔
لیبیا میں دونوں فریقین کو مزاکرات کی میز پر لانے میں آپ یا اقوام متحدہ نے کیا کردار ادا کیا ؟ اچھا۔۔۔۔ اقوام متحدہ کو چھوڑیے، امریکہ یا اس کے وہ اتحادی جو لیبیا میں بمباری کرنے میں آپ کے ساتھ تھے انھوں نے بذات خود یا آپ کی سربراہی میں کیا کوششیں کی ؟ مجھے اور دیگر پڑھنے والوں کو اس پر امریکی ردعمل اور اسکی کوششوں کی آگاہی کے بارے میں جاننا یقیناً بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرے گا۔تاہم امريکی حکومت کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ تن تنہا خودمختار ممالک کو ان کی مرضی کے برخلاف ان مسائل کے حل اور اس ضمن میں شرائط پر مجبورکرے۔ ايسا اقدام نقصان دہ ثابت ہو گا۔
اس ضمن ميں کوششوں کا آغاز براہراست فريقين کی جانب سے ہی کيا جانا چائيے
لیبیا میں دونوں فریقین کو مزاکرات کی میز پر لانے میں آپ یا اقوام متحدہ نے کیا کردار ادا کیا ؟ اچھا۔۔۔۔ اقوام متحدہ کو چھوڑیے، امریکہ یا اس کے وہ اتحادی جو لیبیا میں بمباری کرنے میں آپ کے ساتھ تھے انھوں نے بذات خود یا آپ کی سربراہی میں کیا کوششیں کی ؟ مجھے اور دیگر پڑھنے والوں کو اس پر امریکی ردعمل اور اسکی کوششوں کی آگاہی کے بارے میں جاننا یقیناً بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کرے گا۔
کھے تے سواہ ۔۔۔۔ یعنی فریقین کو مزاکرات تک لانے کی کوئی کوشش کی ہی نہیں۔جہاں تک ليبيا ميں امريکی کردار کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں امريکی مداخلت کا مقصد اقوام متحدہ کی سيکورٹی کونسل کی قرارداد 1973 کی شقوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے عالمی اتحاد کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ضمن ميں معاونت فراہم کرنا تھا۔ امريکہ کی جانب سے ان محدود اقدامات کے نتيجے ميں دیگر اتحادی شراکت داروں کے ليے کاروائ کی راہ ہموار ہوئ، تاہم اس ميں براہراست امريکی حکومت يا افواج کا عمل دخل نہيں تھا۔