قرآنی خطاطی کے متعلق معلومات درکار۔

السلام علیکم
پاک وہند قرآنی خطاطی کے متعلق بہت کم معلومات ملتی ہیں۔ عربی میں تو بالکل ناپید ہیں۔ آئندہ سال قرآن کمپلیکس خطاطین قرآن کے نام سے ایک نمائش منعقد کرے گا۔ میرا ارادہ اس میں عربی میں ایک مقالہ لکھنے کا ہے تاکہ مستقبل میں حکومتوں کے درمیان قرآنی امور پر کوئی تعاون کی صورت نکلے۔

میرے پاس وافر معلومات تو موجود ہیں۔ البتہ جو ہیں وہ ناکافی ہیں۔ جتنی کتابیں میں لا سکتا تھا آخر سفر میں لاہور سے لے آیا۔ باقی معلومات اگر احباب کے پاس کچھ موجود ہوں تو از راہِ کرم یہاں پوسٹ کریں۔ یا پھر مجھے ذاتی پیغام کے ذریعہ ارسال کردیں۔ کسی کتاب کا نام ذہن می ہوں وہ بھے عرض کردیں۔ اگر فونی رابطہ ضروری ہو تو از راہِ کرم مجھے اپنا نمبر ذاتی پیغام کے ذریعہ بھیج دیں۔

اگر آپ کے پاس کسی قرآن پاک کا عکس موجود ہے اور اسکے کاتب کے بارے میں معلومات ہیں تو از راہِ کرم وہ بھی یہاں شئیر کریں۔

کسی بھی قسم کی معلومات جو قرآن سے متعلق ہوں یہاں ضرور تحریر کریں۔ اس کارِ خیر میں حصہ لینے ما مقدما شکریہ۔ اور جزاکم اللہ خیر الجزاء

راسخ کشمیری
مدینہ شریف
 

arifkarim

معطل
اس سلسلہ میں آپکے پاس جو دارالسلام کمپنی کا اشاعت کردہ قرآن پاک موجود ہے۔ وہی نمونہ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ برصغیری طرزکا اس سے بہتر قرآن پاک خط کم از کم میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا!
 
مجھے قرآن پاک کے مختلف عکس چاہئیں اور اسکے ساتھ اس قرآن پاک کی سن طباعت اور کاتب کی معلومات بھے مل جائیں تو نور علی نور۔ اس سے اس بات اندازہ لگانا سہل ہوجاتا ہے کہ یہ قرآن پاک کس سن میں لکھا گیا۔ اور جو حالیہ خطاطی نظر آ رہی ہے اس میں اور پہلے میں کیا فرق ہے؟ نیز قرآنی خطاطی کے متعلق مزید معلومات مستنبط کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ اس لئے بندہ نے مختلف نسخوں کے عکس مع معلومات طلب کئے۔

آپ کے جواب کا شکریہ عارف
 
Top