قرآنی فونٹ کو کس کی بورڈ کے ساتھ لکھوں؟؟

گل خان

محفلین
بھائی امجد علوی صاحب نے جو نیا مصحف قرآن فونٹ دیا ہے۔۔۔اس فونٹ کو کس صوتی کی بورڈ کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔اور دوسرا القلم قرآن فونٹ/نور قرآن فونٹ کو کس صوتی کی بورڈ کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔۔۔۔براہ مہربانی جو کی بورڈ ان کے ساتھ قبل عمل ہو۔۔ وہ یہاں ڈاؤن لوڈ لنک والی سیکشن میں ڈال دیں۔۔۔یا ان کا نام لکھ دیں۔۔۔بہت شکریہ جناب۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل

بہت اچھا سوال کیا ہے آپنے! اعجاز انکل نے جو کیبورڈز کے لنکس دیے ہیں، انسے صرف عربی و اعراب لگائے جا سکتے ہیں۔ باقی جو برصغیری علامات ہیں، نیز آیات کے نمبروں کا جو نظام ہے، وہ القلم قرآن فانٹ اور المصحف قرآن فانٹ میں ‌قدرے مختلف ہے۔ القلم قرآن فانٹ کا سارا نظام کیریکٹر بیسڈ ہے، جبکہ المصحف قرآن میں لگیچرز اور بریکٹس بکثرت استعمال کیے گئے ہیں۔

آپ القلم قرآن فانٹ کا کیبورڈ یہاں سے ڈاونلوڈ کر لیں:

آج قرآنی کیبورڈ

ذیل میں اسکے سیمپلز ملاحضہ کیجئے:
a134.gif

امید ہے علوی بھائی جلد ہی المصحف قرآن فانٹ کا کیبورڈ بھی پیش کر دین گے!
 
گل خان

محفلین
الف عین۔۔بھائی صاحب کا عربی صوتی-2 کی بورڈ میں نے انسٹال کیا ہوا ہے۔۔اور دوسرا قرآن فونیٹک کی بورڈ بھی انسٹال کیا ہوا ہے۔۔لیکن دونوں میں فرق ہے۔۔۔۔۔اب آپ نے جو آج قرآنی کی بورڈ بتایا ہے۔۔یہ والا کی بورڈ درست ہے۔۔۔اس میں قرآنی رموز شامل ہیں۔۔۔۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔یہ الجھن آپ نے دور کر دی ہے۔۔۔اب جناب امجد علوی بھائی صاحب کے مصحف فونٹ والے کی بورڈ کا انتظار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ آپ تمام بھائیوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
بھائی گل خان صاحب آپ علوی بھائی کے فونٹ کیلئے بھی اقلم قرآن کیبورڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔ ویسے گل خان صاحب المصحف قرآنی فونٹ میں قرآن پاک دوبارہ کمپوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ نور ہدایت والوں کی کمپوز شدہ قرآن پاک استعمال کرسکتے ہیں صرف پروف ریڈنگ کی ضرورت ہوگی
 
گل خان

محفلین
بھائی کیا آپ نور قرآن فونٹ کی بات کر رہے ہیں۔۔۔۔نور قرآن فونٹ بھی خوبصورت ہے۔۔۔۔۔اور کیا آج قرآنی کی بورڈ سے ہم اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔۔۔
جزاک اللہ
 
arifkarim

معطل
بھائی کیا آپ نور قرآن فونٹ کی بات کر رہے ہیں۔۔۔۔نور قرآن فونٹ بھی خوبصورت ہے۔۔۔۔۔اور کیا آج قرآنی کی بورڈ سے ہم اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔۔۔
جزاک اللہ

مجید بھائی نور ہدایت فانٹ کی بات کر رہے ہیں، جسکی ویلیوذ وہی ہیں جو کہ المصحف قرآن فانٹ میں‌ استعمال ہوئی ہیں۔ دوسرا آپ آج قرآنی کیبورڈ سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔ اردو کی کیز آلٹ جی آر پر موجود ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بھائی گل خان صاحب آپ علوی بھائی کے فونٹ کیلئے بھی اقلم قرآن کیبورڈ استعمال کرسکتے ہیں ۔ ویسے گل خان صاحب المصحف قرآنی فونٹ میں قرآن پاک دوبارہ کمپوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ نور ہدایت والوں کی کمپوز شدہ قرآن پاک استعمال کرسکتے ہیں صرف پروف ریڈنگ کی ضرورت ہوگی

آج قرآنی کیبورڈ، المصحف قرآن اور نور ہدایت فانٹ کی ویلیوذ کو اسپورٹ نہیں کرتا۔ القلم قرآن فانٹ کا مقصد ''از'' خود قرآن ٹائپنگ کے قابل ہونا تھا۔ جبکہ نور ہدایت اور المصحف میں پہلے سے ٹائپ شدہ قرآن پاک کے متن پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات صرف ایک آیت یا چند الفاظ کی ضرورت ہوتی، جنہیں رموز اوقاف کے ساتھ لکھنے اور آیت کا نشان ڈالنے کی خاطر ایک کیبورڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اسی طرح عربی احادیث کی کمپوزنگ کیلئے بھی فانٹ اسپورٹڈ کیبورڈ ہونا چاہیے!
 
گل خان

محفلین
آپ تمام بھائیوں کا بہت بہت ممنون ہوں کہ آپ اتنی جلدی اپنا وقت نکال کر جواب دے دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔اللہ تعالٰی آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
Top