قرآن اور ڈیجٹل دستخط

زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
یہ پابندی کسی حد تک سمجھ آتی ہے۔ اگر کسی ویب سائٹ پر قران کا متن موجود ہو تو اس کو بھی اچھی طرح secure کرنا چاہیے۔ اگر ویب سائٹ‌ deface ہو جائے تو یہ بہت بے ادبی کی بات ہے۔ بہرحال ایسی قدغنوں سے دوسرے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

اس سے خیال آیا کہ انٹرنیٹ پر قرآن کا متن کئی جگہ موجود ہے۔ کتابی حالت میں تو اس چیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ قرآن مجید میں کوئی غلطی وغیرہ نہ ہو۔ مگر آن‌لائن مجھے کوئی ایسا انتظام نظر نہیں آیا۔ کیا کوئی سائٹ ہے جہاں قرآن کو پڑھنا اور اس میں تلاش کرنا بھی آسان ہو مگر ساتھ ساتھ اس کی textual integrity کے لئے بھی کچھ انتظامات کئے گئے ہوں؟ اس کے لئے digital signature وغیرہ کا استعمال کافی سودمند ہو سکتا ہے۔
 
قرآن کمپلکس کا ارادہ ہے‌کہ ایسا چھوٹا سا سافٹ وئیر تیار کرکے‌ریلیز کیا جائے‌جو غلطیوں‌سے پاک ہو اور مرجع ومصدر سمجھا جائے۔۔۔۔ کب ؟ ۔۔۔۔‌پتہ نہیں!!
 
Top