محب علوی
مدیر
یہ دھاگہ سالگرہ کے موقع پر کھولنا تھا مگر حسب معمول دیر ہو گئی مگر اب بھی اسے سالگرہ کے زمرے میں اس لیے کھولا ہے تاکہ اگلے سال سالگرہ کے موقع پر اس دھاگے کی پیش رفت کو جانچا جا سکے اور دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر بھی گفتگو کی جا سکے۔ اس دفعہ سالگرہ کا پورا مہینہ ماہ رمضان میں تھا اور اگلی بار بھی دو عشرے ماہ رمضان میں ہی ہوں گے تو میرے خیال سے اس دھاگے کے دوبارہ فعال ہونے کا کافی امکان رہے گا۔
دھاگے کا بنیادی مقصد قرآنی الفاظ کا مفہوم سمجھنا اور اگر ممکن ہو سکے تو ان کی تشریح کرنا ہے۔ میری نظر سے چند کتابیں اور مضامین گزرے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر چند بار بار دہرائے جانے والے الفاظ کا مطلب قاری کو سمجھ آ جائے تو قرآن کو سمجھنا آسان ہو جائے گا۔