قرآن مجید مع تفسیر سوفٹوئر

اس سوفٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں بآسانی پڑھا جاسكتا ہے - اس میں پانچ ترجمے اور چار تفاسیر کو شامل کر کے ایک آسان اور مختصر سائز کی ایپلیکیشن بنائی گئی ہے - اس کے ویب ٹائپ انٹرفیس کے ذریعے سے تفسیر کے متن کو پڑھنے میں آسانی پیدا کی گئی ہے- کسی بھی لفظ کو آیت کے ترجمے اور تفسیر میں آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے اس سوفٹ وئر میں اردو لکھنے پڑھنے کے لیئے لینگوئج سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں اور اسکو مفت استعمال اور تقسیم كیا جاسكتا ہے-
ڈائونلوڈ 13MB

‏- اردو ترجمہ: جالندھری - محمودالحسن - جوناگڑھی‏
‏- اردو تفسیر: تفسیر ابن کثیر - تفسیر عثمانی - تفسیر صلاح الدین - تفسیر عتیق‏
‏- انگریزی ترجمہ: جسٹس تقی عثمانی - عبداللہ یوسف علی
‏- انگریزی تفسیر: تفسیر ابن کثیر کا انگریزی ترجمہ
‏- مضامین قرآن - تفسیر عثمانی
‏- قرآن کا یونیکوڈ متن - عثمانی متن - سادہ متن
‏- سجدہ آیتوں تک براہ راست پہنچ
‏ - سوفٹ وئر میں شامل اردو عربی کی بورڈ
‏- مختلف ویو موڈز - پارہ ، سورہ ، فکسڈ آیت ، تفسیر
‏- عربی، اردو اور انگریزی متن میں فونٹ کی تبدیلی
‏- انٹرنیٹ ایکسپلورر کی طرح کے فیورٹس
‏- متن پڑھنے کے طریقے ، دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں
‏- مختلف کلر تھیمس
‏- دوسرے پروگرام میں متن کو آسانی سے پرنٹ یا کوپی کرنا
‏- اردو لکھنے پڑھنے کے لیئے لینگوئج سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں
‏- پارہ اور سورہ کی خصوصیات : پارہ كا نمبر، پارہ كا نام، پارہ كی ٹوٹل آیتیں،سورہ كا نمبر، سورہ كا نام، سورہ كی ٹوٹل آیتیں، ترتیب نزولی، جگہ نزول-‏

دوست

محفلین
میں ونڈوز 7 استعمال کررہا ہوں۔ ابھی اتار کا انسٹال کیا ہے بہترین چل رہا ہے لیکن تفیسر ٹھیک نظر نہیں آرہی۔ سورہ تغابن ہی طےشدہ طور پر کھلی اور اس کی ان آیات کی تفسیر پر کلک کرنے سے بس ایک لائن لگ جاتی ہے، متن نہیں کھلتا۔
2, 3, 4, 6, 7, 8, 9, 10
نیز ابن کثیر کے علاوہ کوئی تفسیر نیچے شو کروانی ہو تو کیسے؟
 
تفسیر ابن کثیر میں ہر آیت کی تفسیر الگ الگ نہیں ہے بلکہ تین چار آیتوں کی ایک ساتھ تفسیر کی گئی ہے اس وجہ سے کچھ جگہوں پر خالی لائن ہے- اور تفسیر شو کرنے کیلئے مینو میں ویو کو کلک کریں آپ کے پاس سارے آپشنس آجائیں گے جہاں سے آپ اور تفاسیر کو منتخب کر سکتے ہیں- مزید معلومات کیلئے آن لائن ہیلپ میں آپشن نمبر 3 کو دیکھیں-

میں ونڈوز 7 استعمال کررہا ہوں۔ ابھی اتار کا انسٹال کیا ہے بہترین چل رہا ہے لیکن تفیسر ٹھیک نظر نہیں آرہی۔ سورہ تغابن ہی طےشدہ طور پر کھلی اور اس کی ان آیات کی تفسیر پر کلک کرنے سے بس ایک لائن لگ جاتی ہے، متن نہیں کھلتا۔
2, 3, 4, 6, 7, 8, 9, 10
نیز ابن کثیر کے علاوہ کوئی تفسیر نیچے شو کروانی ہو تو کیسے؟
 
فاتح

لائبریرین
ماشاء اللہ! خوبصورت شیئرنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!ً
 
sharfi

محفلین
ماشاء اللہ بہت ہی خوب صورت کام کیا ہیں۔
بھائی کاشف صاحب ایک سوال ہے کہ کیا اس میں ہم اپنی مرضی سے کسی بھی متراجم اور مفسر کا ترجمہ اور تفسیر ڈال سکتے ہیں؟ مثلا میں حضرت مولانا احمد علی لاہوری یا اعلی حضرت کا ترجمہ ڈالنا چاہتا ہوں تو کیا کروں، اگر یه سهولت موجود هو تو آهسته آهسته یه سوفٹ ویر صرف قرآن سے متعلق خود ایک لائبریری هوجائے گی۔
 
sharfi

محفلین
ہاں ایک بات اور شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن رحمہ اللہ کے نام میں الف لام کا اضافہ نہیں ہے یعنی محمود الحسن کے بجائے محمود حسن ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
کاشف صاحب نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایک بہت زبردست قرآنی سافٹ ویئر بنایا ہے، اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ تفسیر قرآن کے دیگر سافٹ ویئرز سمجھنے میں بہت زیادہ مشکل لگے تھے اور ان میں تفسیر پڑھنا آسان نہیں ہے لیکن اس سافٹ ویئر میں بہت خوبی سے ترجمہ و تفسیر شامل کی گئی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے پای تفسیر رن نہیں کر رہی ہے، ایرر آ رہی ہے۔اس تفسیر عتیق کے علاوہ اور کوئی دوسری تفسیر کام نہیں کر رہی ہے۔ بائ ڈفالٹ صرف عتیق ہے، باقی کو Introducution سے کلک کرنا پڑتا ہے، اس وقت Internet Explorer Script Error جو میسیج آتا ہے وہ ہے
An error has occurred in the script on this page
Line:1
Char:1
Error: 'window.external' is null or not an object
Code:0
URL: about.blank
Do you want to continue running script on this page?
نیچے دو بٹن ہیں، چاہے یاں دبایا جائے یا نا۔۔ مزید کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس کو دیکھیں ذرا۔۔
 
جناب شیخ الہند صاحب کا نام کہیں محمود الحسن ہے اور کہیں محمود حسن موجود ہے- گوگل میں اگر آپ سرچ کریں تو دونوں نام موجود ہیں- درس قرآن کی ویب سائٹ پر محمود حسن لکھا ہے- البلاغ کی ویب سائٹ پر جو تفسیر عثمانی کا پرنٹڈ ورزن ہے اس میں محمود الحسن لکھا ہے-
فی الحال آپ اس سوفٹ وئر میں ترجمہ یا تفسیر شامل نہیں کرسکتے-

ہاں ایک بات اور شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن رحمہ اللہ کے نام میں الف لام کا اضافہ نہیں ہے یعنی محمود الحسن کے بجائے محمود حسن ہے۔
 
آپ کے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کونسا ورزن ہے؟ اگر ورزن 8 سے کم ہے تو انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 انسٹال کرلیں-

Top