الف نظامی

لائبریرین
کتب خانے کا نام آتے ہی ذہن میں ایک ایسی جگہ کا تصور ابھرتا ہے جہاں پر مختلف موضوعات پر مبنی کتابوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہو۔ لیکن فیصل آباد کے نواحی علاقے دوسوہہ میں واقع قرآن محل ایک ایسا انوکھا کتب خانہ ہے جہاں صرف ایک ہی کتاب کی ہزاروں جلدیں موجود ہیں۔قرآن محل کی انتظامیہ کے مطابق یہ انکا دعویٰ تو نہیں لیکن دنیا بھر میں ایک ہی جگہ پر قرآن کے نسخوں کی اتنی کثیر تعداد صرف ان کے پاس ہے جو کہ ان کے مطابق 44ہزار کے لگ بھگ ہے۔

یہ قرآن محل ایک صوفی بزرگ ابوانیس محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کا مزار بھی یہیں موجود ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اس کام کا آغاز کیا اور جگہ جگہ سے قرآنِ پاک کے نسخے اکٹھا کرنے شروع کئے۔ نایاب نسخہ جات کے علاوہ قرآن کے ایسے نسخے جو کہ بہت مخدوش حالت میں ہوتے انہیں بھی یہاں پر محفوظ کر دیا جاتا اور یوں انواع اقسام کے قرآنِ پاک کے نسخہ جات کا یہاں ایک ذخیرہ بنناشروع ہوا جو 1997میں ابوانیس محمد برکت علی لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد بھی تاحال جاری ہے۔
مزید:
http://www.voanews.com/urdu/2006-09-02-voa6.cfm
 

بلال

محفلین
سب سے پہلے تو الف نظامی بھائی کا شکریہ جنہوں نے یہ معلومات شیئر کی۔۔۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے جس قصبہ یا شہر میں‌قرآن محل ہے اس کا نام سلاروالا ہے۔ اب شاید اس کا نام تبدیل کر کے دارالاحسان رکھ دیا گیا ہے۔
باقی درج ذیل ویب سائیٹ سے محمد برکت علی لدھیانوی صاحب اور دارالاحسان کے متعلق کافی معلومات مل سکتی ہے۔
http://www.darulehsan.net/
http://www.darulehsan132.com/
 
Top