قرآن پاک کی ایک آیت، حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ ہجری وانگریزی کی درخواست

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ناظمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے نہایت افسوس ہوتا ہے کہ اردو محفل کے فرنٹ پیج پر نہ کوئی بسم اللہ ، نہ کوئی آیت اور نہ ہی کوئی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نظرآتی ہے اس کو بھی ایڈکیا جائے نوازش ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ذیشان۔ فورم پر اسلامی تعلیمات اور قران فہمی کے زمرہ جات شامل ہیں۔ آپ ان پر روزانہ ایک آیت اور ایک حدیث ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کریں۔ ہم اسے پورٹل پیج پر دکھانے کا بندوبست بھی کر دیں گے۔
 
بھائی اللہ کا نام لے کر لہو و لعب میں وقت گذاری کا آغاز کرنا کیسا ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کے زمروں میں آپ روزانہ کا ایک تھریڈ بنائیں گے اور اسے میں اسکرین پر دکھایا جائے گا تو مین اسکرین پر کیا اس تھریڈ کے بننے کے بعد بننے والے تھریڈ معائنے کے وقت دوسرے تھریڈز کے نیچے نہیں آئیں گے۔۔؟ اور کیا یہ ادب کا تقاضا ہوگا۔۔؟ دوسری بات یہ کہ کیا اس محفل پر غیر مسلموں کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔۔؟ یا ایسے افراد جو الٹے لیٹ کر کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اور کمپیوٹر کو گود مین رکھ کے اس سائیٹ کا مطالعہ کرتے ہیں تو مستقل پہلے صفحے پر اللہ تعالیٰ کا نام یا بسم اللہ لکھنے سے ہم جیسے گناہ گار تو جب بھی محفل میں آئیں گے کچھ نہ کچھ تو اہتمام کرنا پڑے گا نا ، بہر حال مجموعی طور پر تجویز بری نہیں ہے ایسا کیا جا سکتا ہے کہ سائیٹ کے آغاز پر ایک بار اگر زبانی بسم اللہ پڑھ لی جائے تو زیادہ بہتر نہیں ہے بجائے اس کے کہ سامنے بسم اللہ کی تصویر دیکھ کر نیچے ہجر یار میں اشعار لکھے جا رہے ہوں ۔ یا ایک دوسرے کی چغلیاں کی جا رہی ہوں ۔
 

arifkarim

معطل
میں فیصل صاحب کی بات سے متفق ہوں۔ کہیں محفل پر "ڈھکی چھپی" شریعت تو نافذ نہیں کی جارہی ؟!:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ یہ کوئی مذہبی ویب سائٹ نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی دوست قران فہمی کا سلسلہ شروع کرنا چاہیں تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے پہلے کئی ہندوستانی اور غیر مسلموں کی توجہ اس طرف دلوائی تھی کہ محفل میں آئیں۔ لیکن محفل کا ماحول دیکھ کر شاید کوئی یہاں نہیں آیا۔ یہ تو دست ہے کہ یہ بنیادی طور پر اردو محفل ہے اس لئے اس میں یہاں کسی مذہبی بحث کی گنجائش نہیں۔ میں تو اکثر یہی کہتا ہوں کہ مذہب کے زمرے کی ہی ضرورت نہیں۔ لیکن اب کیوں کہ غیر مسلموً کی آمد یہاں نہیں کے برابر ہی ہے تو خاموش ہوں۔ ادھر تو شاید مجھ پر کفر کا الزام بھی لگ جائے۔ لیکن میں اب بھی اسی خیال کا حامی ہوں کہ پورٹل پیج پر اس قسم کی کسی آیت کی ضرورت نہیں۔ میں فیصل سے متفق ہوں اس سلسلے میں۔ ہم لوگ بسم اللہ پڑھ کر خود ہی محفل کھولیں تو کافی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، مباحث ہر فورم پر جاری ہیں۔ ہلا گلا فورم پر لکھا ہوا ہے کہ یہ اسلام اور پاکستان کی خدمت کرنے والی فورم ہے لیکن وہاں انڈیا سے بھی بہت سے لوگ آتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شاید یہی وجہ ہے کہ اردو محض مسلمانان ہند کی زبان رہ گئی ہے۔ کیا ہندو "اردو" نہیں لکھتے بولتے؟
 

دوست

محفلین
ہندو اردو بہت کم لکھتے بولتے ہیں۔ یہ آپ کو بھی پتا ہے اور مجھے بھی۔ اور ان کی زبان کو ہندی کہتے ہیں جس کے ذخیرہ الفاظ کا اردو سے فرق ہر نئے دن کے ساتھ بہت گہرا ہوتا جارہا ہے۔ لسانیات کی سطح پر ہم یہ مانتے ہیں کہ یہ ایک دوسرے سے اسی نوے فیصد ملتی جلتی ہیں۔ بلکہ عام بول چال کی سطح پر تو فرق ہی نہیں ہے۔ لیکن زبان کو زبان کا درجہ ماہر لسانیات نہیں ماہرین سیاسیات دیتے ہیں۔
 
Top