قرآن کا ترجمہ اور تفسیر

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میں معذرت چاہتا ہوں کہ قرآن متعلق سوال اس جگہ پر ارسال کررہاہوں کیونکہ مجھے قرآن و سنت کے فورم میں‌اجازت نہیں‌ہے (منتظم اعلیٰ جناب نبیل صاحب سے گزارش ہے کہ مجھے بھی اس فارم میں موضوع لکھنے کی اجازت فرمائیں) اور دوسری بات یہ ہے کہ کسی صاحب کے پاس مفتی جسٹس تقی عثمانی صاحب کی تفسیر’’آسان ترجمۂ قرآن ‘‘ورڈ یا پی ڈی ایف کی شکل میں‌ہے جو کہ ’’مکتبہ معارف القرآن، کراچی‘‘ سے چھپا ہے اگر ہے تو مہربانی خاص‌فرماتے ہوئے ارسال فرمائیں۔مجھے اس کی اشد ضرورت ہے ۔نوازش ہوگی۔ بندہ ممنون رہے گا۔ والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
مذہبی تعلیمات کے سیکشن میں سب کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہے لیکن یہ پوسٹ موڈریٹر کے منظور کرنے کے بعد ظاہر ہوگی۔
 

باسم

محفلین
آپ وہاں پیغام لکھ دیں گے جو موڈریٹر کی اجازت پر موقوف ہوگا
مناسب ہوا تو منظور ورنہ مسترد ہوگا
 

ذیشان حیدر

محفلین
حضرت تو اس کتاب (پی ڈی ایف یا م س ورڈ شکل میں‌) کو نیٹ پر لانے کےلئے صاحب کتاب کی اجازت درکار ہوگی؟ اس زمرے میں‌کیا کرنا چاہیے۔ مطلع فرمائیں۔
 

dehelvi

محفلین
قرآنی علوم و تفسیر کے علاوہ دیگر اہم کتب پر مشتمل ویب سائٹ کی تیاری اس نا چیز کی طرف سے جاری ہے، مصنفین کی اجازت اور تکمیل کے بعد ان شاء اللہ قارئین اردو کے لئے ایک بے بہا ذخیرہ مہیا ہوجائے گا۔ تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ دہلوی۔۔ اپنا تعارف تو دیں، اپنی طرف کے ہی ہیں آپ تو۔ بندہ علی گڑھ کا ہے!!
عمران۔۔ منہاج اور طاہر القادری کی کتابوں اور ادارےکے سارے روابط سے محفل اچھی طرح واقف ہے، ہمارے قدیم رکن عبد الستار منہاجین کی وجہ سے۔ آپ نے آ کر اس کا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے جسے سپیمنگ کہا جائے گا، وہ بھی بڑے بڑے رنگ برنگے فانٹ میں۔ یہ معیوب ہے۔ اس سے بچیں۔
 

dehelvi

محفلین
آنجناب کی فرمائش پر بندے کا مختصر تعارف یہ ہے
نام محمد عمران دہلوی ہے۔
تعلیم: حافظ قرآن، عالم فاضل اوراردو یونیورسٹی سے ماسٹر کیاہے۔
اس کے علاوہ والدین کا تعلق دیلی کے مذہبی گھرانے سے تھا جو کہ خاندان ولی اللہی سے وابستہ تھا، بندہ کی پیدائش کراچی کی ہے لیکن دہلی سے والہانہ محبت اس نسبت کو اپنے نام کے ساتھ منسلک رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔
تدریسی مصروفیات کے علاوہ پروگرامنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوں، حال ہی میں اردو اپلیکیشن پر کام شروع کیا، اسی دوران اردو محفل کا معلوم ہوا، سائٹ کا جائزہ لینے کے بعد فورا شمولیت اختیار کرلی۔
باقی نبیل بھائی، آپ عارف کریم صاحب کی رہنمائی میں ان شاء اللہ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔ بندے کے لائق کوئی خدمت ہو تو محفل کے احباب بلا تکلف رابطہ فرما سکتے ہیں۔
 
Top