قرآن کریم کا عربی متن یونی کوڈ میں

الف عین

لائبریرین
سلیم فانٹ (میں انڈر سکور پی ڈی ایم۔۔۔۔۔۔ کو اسی مختصر نام سے پکارتا ہوں(۔ میں قرآن محفوظ کرنے کے بعد ہی اس کا احساس ہوا۔
یہاں مسلک کی بات نہیں ہے۔ اس کی قرات/کتابت میں فرق ہو سکتا ہے، جیسے کچھ لوگ چھوٹی ہ سے ’تمہیں‘ پسند کرتے ہیں اور کچھ دو چشمی سے ’تمھیں‘۔ یہاں اوپر کی مثالوں میں بھی اہدنا کو اھدنا، دو چشمی ہ سے لکھا گیا ہے، جو میں غلط سمجھتا ہوں۔ دو چشمی ہ محض ہندی الفاظ بھ تھ وغیرہ میں ہوتی ہے، عربی الفاظ میں نہیں۔ محض کچھ فانٹس میں اس کی شکل دو چشمی نما ہو سکتی ہے۔
چھپے ہوئے نسخوں میں بھی برِ صغیر کے چھپے نسخے مختلف ہوتے ہیں، سعودی عرب کے مختلف۔ الف کے اوپر ہمزہ یا نیچے ہمزہ ہند و پاک میں استعمال نہیں کیا جاتا۔
 
arshadmm

محفلین
لیکن کتابت کا جو سکرپٹ ہمارے ہاں‌ رائج ہے اس میں دو چشمی ہ کا ہی استعمال کیا گیا ہے ۔ ویسے ایک پروجیکٹ پر اس حوالے سے کام ہو رہا عنقریب آپ کے سامنے ہو گا۔ me_quran.ttf میں‌ کچھ ترامیم کر کے قرآن کریم انڈوپاک سکرپٹ کے مطابق پیش ہو گا۔ ساتھ میں‌ تفسیر عثمانی۔ ترجمے میں‌ آسان قرآن کی طرح‌ رنگوں‌ کے استعمال کا بھی منصوبہ زیر غور ہے آدھے سے زیادہ کام ہو چکا ہے دعا کریں مکمل بھی ہو جائے۔
 
arifkarim

معطل

بھائی جان اس پراجیکٹ کا لنک وغیرہ بھی تو دیں تا ہم بھی دیکھ سکیں کہ کیا کام ہورہا ہے۔ ویسے میں نے یہ فانٹ بھی استعمال کیا ہے پر اس میں آیات نمبر اور اعراب کی درستگی نہیں ہے :(
 
arifkarim

معطل
میں نے پاک ڈیٹا والوں کو قرآن کریم کے باقی متن کے لئے ای میل لکھی تھی اس کا جواب آیا ہے کہ
Arabic text for Juz1 (Para 1) can be downloaded from same webpage. Currently we are doing proof reading of Juz 2-29. Once complete we will release them (Inshallah). But it is time consuming process.

بھائی جان؛ پاک ڈیٹا والوں نے جو پہلا پارا لکھا ہے وہ 100 فیصد درست نہیں۔ مثلا لفظ "ابراہیم" میں ہ کے نیچے کھڑی زیر کے ساتھ ایک زیر کا اضافہ ہے جس سے یہ لفظ ٹوٹ گیا ہے۔ نیز بہت سے اعراب الفاظ کے اوپر چڑھ گئے ہیں۔ اس لئے میری رائے یہی ہے اس پارے کو بھی 100 فیصد درست کرکے دوبارہ پوسٹ کیا جائے۔
لنک: http://pakdata.com/download/QuranJuz1.pdf
 
arshadmm

محفلین
بھائی جان اس پراجیکٹ کا لنک وغیرہ بھی تو دیں تا ہم بھی دیکھ سکیں کہ کیا کام ہورہا ہے۔ ویسے میں نے یہ فانٹ بھی استعمال کیا ہے پر اس میں آیات نمبر اور اعراب کی درستگی نہیں ہے :(
درست کہا آپ نے۔ اسی لئے تو لکھا تھا کہ کچھ ترامیم کی گئی ہیں جس سے یہ فونٹ ہمارے ہاں‌ رائج سکرپٹ‌ کے مطابق کام کرتا ہے۔ اس دوران بیچ میں‌
pakdata والوں کا فونٹ آ‌ گیا مگر انکی شرائط دیکھ کر دل ہی نہ چاہا کہ یہ فونٹ استعمال کیا جائے۔ کیونکہ الحمد للہ ہمارے پیش نظر کچھ کمانا نہیں‌ ہوتا۔ دوسرا اس فونٹ کی خوبصورتی بھی بہت ہے۔
لنک تو فی الحال ہے نہیں البتہ ایک سے دو ماہ میں‌ مکمل کام پیش خدمت ہو گا۔ یہ کام www.noorehidayat.org کے بینر تلے ہو رہا ہے۔ مقصد ہے ایک مکمل یونی کوڈ قرآن معہ تفسیر۔ اسی سلسلے میں‌ شائد آپ کے علم میں‌ ہو کہ ہمارے ہاں سے FREE CD بعمہ FREE SHIPPING کے بھی دستیاب ہے۔
اس سی ڈی میں‌ قرآن سکین کیا ہوا ہے۔ اور خط عثمانی میں‌ہے، کچھ بھائیوں‌ نے فرمائش کی کہ قرآن کا ٹیکسٹ اگر انڈوپاک سکرپٹ میں‌ ہو جائے تو مزید بہتر ہو گا۔ سو شروع ہو گیا کام۔ اب فونٹ کا مسئلہ تھا تو بہت تلاش کے بعد ME_QURAN.TTF کا انتخاب کیا گیا۔ ہے تو یہ بھی خط عثمانی میں مگر اعراب ہمارے سٹائل سے لگ گئے تو بہترین لگے گا اور پڑھنے میں‌ دشواری بھی نہ ہو گی۔
 
پروجیکٹ اچھا ہے پر کیا اس فانٹ میں بھی سلیم فانٹ کی طرح تمام آیات نمبر، اعراب اور وقف درست جگہ لگانے کی سپورٹ ڈال دی گئی ہے؟ اگر اس کے کچھ سکرین شارٹس پوسٹ کر دیں تو اچھا ہے۔
اور یہ پاک ڈیٹا والوں نے اپنے فانٹ کیلئے کونسی شرائط رکھیں ہیں؟ جہاں تک میں نے پڑھا ہے، یہ فانٹ فری ہے۔
 
arshadmm

محفلین
sample.jpg

نمونہ ملاحظہ کریں۔ مزید بھی پوسٹ کر دوں‌ گا۔
 
arshadmm

محفلین
ترامیم کافی ساری کرنی پڑیں‌ جس سے ایک مسئلہ ہوا وہ یہ کہ بعض جگہوں‌ پر ہجوں‌ کے درمیان خالی جگہ آ‌ جاتی ہے اور بعض جگہوں پر وہی ہجے ٹھیک لگ جاتے ہیں۔ مگر امید ہے کہ کام پورا ہونے تک اس کا بھی کوئی حل نکل آئے گا ان شاء اللہ
 
مجھے ڈر تھا کہ کہیں نہ کہیں ضرور کوئی مسئلہ ہوگا۔ خیر ایک مسئلہ مل گیا ہے؛ آپ بڑی ’’پانچ انگلیوں والی‘‘ زبر ڈالنا بھول گئے ہیں، جو برصغیر میں قرآن مجید کی کتابت کیلئے عام ہے:

a3.gif

اگر یہ مسئلہ دور ہوجائے تو اچھا ہے۔ پھر سلیم فانٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نیز ہجوں کے درمیان خالی جگہ کو بھی درست کرنے کا کوئی حل نکالیں۔ شکریہ
 
مجھے سمجھ نہیں آئی بڑی پانچ انگلیوں والی زبر، آپ کہیں شد کے بارے میں‌تو نہیں‌کہہ رہے اگر وہی ہے تو وہ ڈلا ہوا ہے۔ یا آپ اسکی بناوٹ کے بارے میں‌ کہہ رہے ہیں۔ ضرور بتائے گا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ بالکل ہمارے ہاں‌ کے رسم الخط جیسا ہو
 
نہیں بھائی جان جو سنیپ شاٹ میں بڑی مد ہے اسکی بات کر رہا ہوں۔ (پیلے رنگ میں!) یہ عام طور پر استعمال ہونے والی ’’مد‘‘ سے مختلف ہے۔
 
arifkarim

معطل
ٹھیک ہے اس کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

ایک اور چیز کی طرف توجہ دلا دوں کہ سلیم فانٹ میں پاک ڈیٹا والوں نے اپنے یونیوکوڈ سیٹ میں کچھ نئے ’’وقف‘‘ کے گلفس شامل کئے ہیں۔ یہ وہ گلفس ہیں جو کہ خاص طور پر ہمارے علاقے میں قرآن مجید کی کتبات کیلئے استعمال ہوتے ہیں اسی لئے یہ unicode 5.0 کے چارٹس میں شامل نہیں۔ اس کے حل کیلئے پاک ڈیٹا نے ان نئے گلفس private use area میں assign کر دیا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہوگا کہ اگر me_quran فانٹ میں یہ گلفس کسی اور جگہ ہوئے تو مستقبل میں ان دونوں فانٹس کے درمیان ٹیکسٹ کنورٹنگ ناممکن ہو جائے گی۔ اس لئے میری رائے یہی ہے کہ آپ اپنے me_quran فانٹ میں بھی اسی جگہ یہ نئے گلفس assign کردیں تا اس فانٹ کو ٹمپلیٹ بنا کر مزید اسی طرح کے نئے قرآنی فانٹس بنائے جا سکیں۔ ہو سکتا ہے unicode.org والے ان نئے گلفس اپنے چارٹس میں اگلی بار شامل کر ہی لیں :rolleyes:
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf

نئے گلفس (سلیم فانٹ میں)
a4.gif
 
arshadmm

محفلین
شکریہ عارف بھائی مگر ایک بات یاد مد نظر رکھیں کہ ہم کوئی فونٹ ڈیولپ نہیں‌ کر رہے۔ ہمارا مقصد صرف اتنا ہے کہ قرآن کریم کا ایک یونی کوڈ ورزن تفسیر کے ساتھ اپنے ہاں‌ رائج رسم الخط کے مطابق بنایا جائے۔ اور ہم فونٹ میں صرف ضروری تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ فونٹ تو مسٹر می ہی کا ہے۔ جو ان شا ء اللہ ہمارے software نورہدایت کے اگلے ورزن میں بھی استعمال ہو گا اور online quran میں بھی اور PDF اور word کی فائل میں‌ بھی دستیاب ہو گا۔ ہم نے بھی اس مقصد کیلئے پرائیویٹ ایریا استعمال کیا ہے۔ اور وقف مارکس کو بالکل چھپے ہوئے قرآن کی شکل میں‌ لانے کیلئے زیادہ گلائف استعمال کرنے پڑے۔ اور ابھی بھی کام ہو رہا ہے۔
اور ایک بات اور کہ پاک ڈاٹا والوں‌ نے فونٹ میں‌ عربی کیریکٹر بھی استعمال کئے ہیں اور ہم نے ‌اردو صوتی کی بوڑد کے حوالے سے می قرآن میں‌ تبدیلیاں‌ کی ہیں۔ فرق تو اس حوالے سے بھی رہے گا ہی۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب تک تمام مطلوبہ کیریکٹر یونی کوڈ آرک والے معیاری نہیں‌ کرتے فرق تو رہے گا ہی۔
 
چلیں ایسے ہی سہی، مگر دونوں فانٹس میں فرق بہت زیادہ نہیں ہونا چاہییے وگرنہ بہت گڑبڑ ہوجائے گی۔
 
arshadmm

محفلین
ٹھیک ہے اور ایک بات جہاں ہمیں‌ راہنمائی کی ضرورت پڑی وہاں‌ راہنمائی بھی دیجئے گا
 
Top