قرآن کی تین آیات ہر روز اگر شامل کرلی جائے ؟؟؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم ناظمین آپ سے ایک گزارش کرنا تھا کہ کیا ہے عمدہ کام ہوجائے اگر محفل پر آنے والا ہر بندہ سب سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔ یعنی کوئی ایسا بندوبست ہوجائے کہ جب بھی ہم محفل پر آئے تو قرآن مجید کی کم از کم تین آیات سب سے پہلے نظر آئے ۔ جو کہ ہر روز update ہوتی رہے ۔ کیونکہ اس سے محفل میں برکت بھی رہے گی۔ صدقہء جاریہ بھی ہوجائے گا (انشاءاللہ)۔ اور لکھنے پڑھنے والے کے بھی دونوں جہانوں میں برکت ہی برکت اور رحمت ہی رحمت ہوجائے گی (انشاء اللہ عزوجل)۔
مندرجہ ذیل لنکس میں پورا قرآن یونی کوٹ میں موجود ہے۔ ترجمہ کنزالایمان مع خزائن العرفان
http://dawateislami.net/Quran/Default.aspx (یہاں پر صرف ترجمہ اور تفسیر یونی کوڈ میں موجود ہے قرآن تصویری حالت میں ہے جبکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
http://www.islamieducation.com/quran/urdu/surah01.html (یہاں پر قرآن اور ترجمہ کنز الایمان تو ہے پر تفیسر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔)

لیکن کم از کم قرآن بمع ترجمہ ہی اگر ہو جائے تو جزاک اللہ خیر۔۔۔
اس نا صرف قرآن کا ترجمہ پڑھنے کا ذہن بنے گا بلکہ قرآن مجید سیکھ کر اس پر عمل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔۔۔۔

جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
محمد عویدص عطاری
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد عوید ص، ہمارا فورم اردو زبان کے لئے ہر مذہب کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اسے محض اسلامی فورم کا رنگ دینا درست تجویز نہیں
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے کہ اس طرح تو کوئی اپنے مذہب پر عمل ہی نہ کرے۔۔۔جیسے آپ فرما رہے ہیں۔۔لیکن عویدص کی تجویز کچھ مشکل سی ہے کہ تین آیات کو یہاں‌ پیسٹ کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پھر آپ کے فرمان کے مطابق محفل کا نام ہی اردو محفل کی بجائے اسلامی محفل رکھ دیتے ہیں؟ باقی جہاں تک رہی بات مشکل کی، تو ہر مشکل کا کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
عاصم، آپ آیات قرانی کا ترجمہ یا تفسیر پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اسلامی تعلیمات کا زمرہ موجود ہے۔ اسکے علاوہ اردو لائبریری میں بھی یہ مواد شامل کیا جا سکتا ہے۔
والسلام
 

دوست

محفلین
ہاہاہاہاہا
قیصرانی آپ مجھے کبھی کبھی دوسری انتہا پر نظر آتے ہیں۔ مشرف والے "روشن خیال انتہا پسند"۔;)
فورم ہمیشہ لوگوں سے بنتا ہے۔ یہاں‌ بدقسمتی یا خوش قسمتی سے سارے مسلمان ہیں۔ کوئی ایک آدھ غیر مسلم ہے تو وہ ایک آدھ بار کے بعد واپس نہیں آیا۔ سو آپ چنتا نہ کریں۔
مجھے ویسے محتاط رہنا چاہیے منتظم سے پنگا نہیں لینے کا۔۔۔۔۔;)
 
محمد عوید ص، ہمارا فورم اردو زبان کے لئے ہر مذہب کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اسے محض اسلامی فورم کا رنگ دینا درست تجویز نہیں
جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ اردو کو پھیلانے کی یہ کوئی وجہ بہرحال نا ہوئی کہ آپ اردو پھیلانے کے لیے غیر مذہب شخص کو خوش کرنے کے لیے یہاں پر قرآن مجید سے شروعات ہی نا کریں کہ جناب فلاں مذہب کا فلاں آدمی اس بات سے ناخوش ہوتا ہے۔۔۔ اگر کوئی ناخوش ہوتا ہے تو ہوں آپ اس دنیا میں اسلام کانام روشن کرنے آئے ہے جناب ۔۔۔۔اردو محفل کا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ایک زبان ہے اس کو اپنے مذہب یا فرض پر فوقیت تو نہیں دے سکتے۔۔۔
اگر آپ قرآن مجید سے بہتر ہماری زبان اردو کواولیت دے رہے تو آپ یقیناً اپنے آپ پر ظلم کر رہے۔۔۔
قرآن مجید سے شروعات نہیں کرنی تو نہ سہی__________ لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ جی یہاں پر ہر مذہب کو اجازت ہےکہ یہاں پر ہمیں اسے اسلام کے دعوت نہیں دیں گے۔
آپ کا جواب سن کر حد درجہ افسوس ہوا۔۔۔۔۔۔
محترم کچھ چیزوں کا جواب ہوتا بھی نہیں ۔۔۔۔ جیسے آپ کے پاس میری تجویز کا کوئی جواب نہیں تو آپ نے کہہ دیا یہ اردو فورم ہے نا کہ اسلامی فورم۔۔۔
کیا اردو فورم اسلام سے افضل ہے ۔۔؟

ہمممممممممممممممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی امان اللہ
محمد عویدص بن عاصم

 

نبیل

تکنیکی معاون
عاصم، قیصرانی نے محض اس فورم کا مقصد واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ ایک بے مقصد جھگڑا شروع کر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں آپ سے عرض کر چکا ہوں کہ اس فورم پر اسلامی تعلیمات کا فورم موجود ہے جہاں آپ آیات کا ترجمہ اور تفاسیر پیش کر سکتے ہیں۔

میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں، اور میری جانب سے ایک وارننگ بھی کہ اگر اس موضوع کو کسی اور تھریڈ میں شروع کرنے کی کوشش کی گئی تو میں اسے حذف کر دوں گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top