حسان خان
لائبریرین
(قرغیز زبان ترکی زبانوں کی قیپچاق شاخ سے تعلق رکھنے والی زبان ہے جو کہ آذربائجانی اور اناطولیائی ترکی سے بالکل مختلف ہے۔ قرغیز ترکی سے قطعی نابلد ہونے کی وجہ سے میں نے متن کا ترجمہ بڑی مشکل سے قرغیز ترکی - استانبولی ترکی لغت کی مدد سے کیا ہے۔ لہذا ہو سکتا ہے یہ کئی اغلاط سے پُر ہو۔ مقصد صرف یہ ہے کہ وسطی ایشیائی میدانوں کی خوبصورت اور جاذب ثقافت کی ترویج ہو سکے، جو کہ اغلاط کے باوجود بخوبی پورا ہو جائے گا۔ انشاءاللہ!
قرغیز، قزاق اور تاتار زبانیں قیپچاق شاخ کی ہیں، جبکہ اناطولیائی، آذربائجانی اور ترکمن زبانیں اوغُز شاخ کے ذیل میں آتی ہیں۔ قرغیز قوم کی اکثریت خانہ بدوش رہی ہے، اس لیے مغربی حصوں کے مستقر ترکوں سے ان کی ثقافت بہت الگ ہے، اور ان میں قدیم زمانے کے ترکوں کی سب سے زیادہ جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔)
وادیِ آلای کے کابیلان-کول گاؤں میں ہر سال گھوڑوں کی دوڑ اور بُزکشی کے روایتی مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ سخت سردی میں پہاڑی نوجوان گھوڑوں پر سوار دلچسپ تماشے دکھا کر تماشائیوں کو خوش کرتے ہیں۔
جشنوارہ = فیسٹیول
منبعِ تصاویر
ختم شد!