شمشاد بھائی
تعجب ہے ابھی تک انکی کوئی تحریر ہم نے برقیائی بھی نہیں ہے۔ کیوں نہ اب انہی کا کوئی ناول چاہے مختصر ہی برقیا لیا جائے؟
بہت شکریہ محب جو یہ آپ نے شیئر کیا۔
شمشاد آپ بھی دیکھیں کوئی افسانہ اگر ملے تو پوسٹکریں۔
لائبریری آف کانگریس پر یاد آیا کہ آج ہی پنجابی ادیبہ اجیت کور کا ای میل ملا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عینی کا دکھ بانٹنے کے لئے لکھ رہی ہیں۔ اور میرا بایو ڈاٹا بھی مانگا ہے انڈیا کے اردو رائٹرس کے صفحات کے لئے۔اس صفحہ پر آپ قرۃ العین حیدر کی اپنی آواز میں ان کے افسانے "ڈالَن والا" سے ایک اقتباس، جو انہوں نے " لائبریری آف کانگریس" کے لیے ریکارڈ کروایا، سن سکتے ہیں:
صفحہ کا ربط
آڈیو ڈاؤنلوڈ کرنے لیے ربط برائے ایم پی تھری
آنلائن سننے کے لیے ربط برائے ریئل میڈیا
لائبریری آف کانگریس پر یاد آیا کہ آج ہی پنجابی ادیبہ اجیت کور کا ای میل ملا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عینی کا دکھ بانٹنے کے لئے لکھ رہی ہیں۔ اور میرا بایو ڈاٹا بھی مانگا ہے انڈیا کے اردو رائٹرس کے صفحات کے لئے۔
بہت خوب۔محترمہ قرۃ العین حیدر سید سجاد حیدر یلدرم کی بیٹی تھیں اور 1958 میں ایوب خان کے مارشل لاء کے بعد احتجاجاً واپس انڈیا چلی گئیں تھیں جو حالات ترقی پسند مصنفین کیخلاف پیدا کیے جاچکے تھے اُسی کے تحت انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ ان دنوں یہ لطیفہ خاصا مقبول تھا
" ایک ادیب کے گھر پولیس کا چھاپہ پڑا اور انہیں پولیس پکڑ کر لیجانے لگی کہ تم کمیونسٹ ہو تو وہ صاحب گھگیائے قسم لے لیجیے میں تو اینٹی کمیونسٹ ہوں تھانیدار نے گرفتار کرتے ہوئے کہا ہمیں ہر قسم کے کمیونسٹ پکڑنے کا آرڈر ہے۔"