تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 26: رینڈم

زیک

مسافر
اس کھیل کا اہم ترین اصول یہ ہے کہ آپ صرف خود کھینچی ہوئی تصاویر پیش کر سکتے ہیں۔

اس بار کا موضوع رینڈم ہے۔ اب آپ اسے جس انداز سے لیں یہ آپ پر منحصر ہے۔

موضوع: رینڈم Random
تاریخ: اپریل 21 تا مئی 4
 
لیجئے پھر ہم اپنے لیب کے بیک روم میں پڑے اس گلوب سے شروعات کرتے ہیں۔ :)

2012-04-05%2012.11.23.jpg
 

زیک

مسافر
آج ہائکنگ کرتے ہوئے ٹریل کے کنارے یہ نظر آیا تو سوچا کہ اس تھیم کے لئے بہترین ہے۔

545956_10150656600376082_541086081_9726907_17738083_n.jpg
 

سعادت

تکنیکی معاون
پرسوں گھر والوں کے ساتھ پاکستان یادگار جانا ہوا تھا۔ وہاں کھینچی ہوئی بیشتر تصاویر ویسے تو بہار کے تِھیم کے لیے موزوں ہیں، لیکن تاریخ گزر جانے کی وجہ سے وہاں پوسٹ نہیں کر رہا۔ البتہ ایک عدد بینچ حاضر ہے۔ :)

bench.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
گزشتہ دنوں نوشہرہ جانے کا اتفاق ہوا۔ ہماری قیام گاہ کے ساتھ ساتھ دریائے کابل بہہ رہا تھا۔ اور یہ والا پورا ایریا 2010ء کے سیلاب میں مکمل طور پر ڈوبا تھا۔ نئے سرے سے مرمت اور صفائی کے باوجود چھتوں تک پانی کے نشانات ابھی بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اسی طرح سے پھول پودے تو دوبارہ اُگ آئے ہیں لیکن زمین میں دراڑیں ابھی بھی دیکھنے کوملتی ہیں۔ بہت سی تصویریں بنائیں۔ یہ شیئر کر رہی ہوں۔
S1052575.JPG





S1052568.JPG
 
Top